پی ٹی آئی
آسیان ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے ہندوستان نے آج کہا کہ وہ عنقریب ایک 5سالہ عملی منصوبہ کا مسودہ تیار کرے گا جو2016سے شروع کیاجاسکے گا ۔ علاقہ کے10رکنی گروپ کے ساتھ ایک راہ پر گامزن ہوتے ہوئے مشترکہ مفاد پر مبنی تعلقات کو نئی سطحوں پر پہنچایا جائے تاکہ تجارت اور عوام سے عوام رابطہ کو مستحکم کیاجاسکے ۔12ویں ہند۔ آسیان اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ سشما سوراج نے یہ بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی نئی حکومت کروپ کے رکن ممالک کا ساتھ دے گی اور تعلقات کو آگے بڑھائے گی جس سے خوشحالی اور ترقی کے خواہاں افراد کی خواہشات کو پورا کیاجاسکے اور دیرینہ خواب آسیان کمیونٹی کی جانب سے2015ء تک پورا ہوسکے ۔ انہوں نے ہندوستان کی جانب سے مشرق کی طرف دیکھو کی پالیسی پر عمل کرنے کے عہد کا اعادہ کرتے ہوئے آج جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے گروپ آسیان کے سلسلے میں عالمی اور سلاقائی سطح پر کثیر رخی عزائم کی تکمیل کے لئے مل کر تعمیری کوشش کرنے کا عزم کیا ۔ سشما سوراج نے کہا کہ ہندوستان اور آسیان کے تعلقات امن، استحکام، اقتصادی ترقی اور خوشحالی کے مشترکہ مستقبل کے خواب پر مبنی ہیں۔ اس لئے ہماری شراکت داری میں دوستی اور بھائی چارے کے جذبات ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی ’’مشرق کی طرف دیکھو‘‘ اور آسیان کی’’مغرت کی طرف دیکھو پالیسی‘‘ ہماری اسٹریٹجک پارٹنر شپ کو تقویت فراہم کرتی ہے ۔ ہندوستان سہولت اور وابستگی کے ان رشتوں کو تمام شعبوں میں نئی بلندیوں تک لے جانے اور زیر التوا امور کے حل کی رفتار تیز کرنے کے تئیں پابند عہد ہے ۔ سشما سوراج نے کہا کہ ہندوستان کی روایت، صلاحیت ،سیاحت کے فروغ اور ٹیکنالوجی کے ذریعہ جغرافیائی ادارے اور عوام کے درمیان روابط بڑھانے کے حق میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور آسیان کے درمیان26شعبوں میں سالانہ بات چیت کا نظام قائم ہے ۔
India to draft 5-year action plan to strengthen ties with ASEAN
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں