یوم آزادی کے موقع پر صدر جمہوریہ وزیر اعظم کی مبارکباد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-15

یوم آزادی کے موقع پر صدر جمہوریہ وزیر اعظم کی مبارکباد

نئی دہلی
یو این آئی
صدر جمہوریہ ہند پرنب مکرجی نے کہا کہ ہماری آزادی کی67ویں سالگرہ کے موقع پر میں آپ کو اور دنیا بھر میں سبھی ہندوستانی شہریوں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ میں ہماری مسلح افواج ، نیم فوجی دستوں اور اندرون ملک امن قائم رکھنے والی فورسس کے جوانوں اور اہلکاروں کو خصوصی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ حال ہی میں گلاسگو میں اختتام پذیر دولت مشترکہ کھیلوں میں حصہ لینے والے اور تمغے جیتنے والے سبھی کھلاڑیوں کو بھی مبارکباد دیتا ہوں۔ نائب صدر حامد انصاری نے یوم آزادی کے موقع پر ملک کے تمام لوگوں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی ہیں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس اہم موقع پر ہم ان بہادر مجاہدین آزادی کو سلام کرتے ہیں جن کی بہاری اور قربانی نے ہمیں جابرانہ نو آبادیاتی حکمرانی سے آزاد کرایا ۔ ایک جدید، سیکولر اور جمہوری ریاست بنانے میں ان کی بے لوث خدمات اور قربانی کے لئے ہم اپنے نئے جمہوریت کے معماروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ تاریخی لال قلعہ پر ترنگا لہرانے والے ملک کے13ویں اور غیر کانگریسی ساتویں وزیر اعظم نریندر مودی نے یوم آزادی پر ملک کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے آج کہا کہ15اگست کے دن ہم ان بہادر مردوں اور عورتوں کو سلامی دیتے ہیں جنہوں نے ہندوستان کی آزادی کے لئے اپنی جانیں قربان کیں۔وہ عظیم مجاہد آزادی اور شہیدہمیشہ ہمارے دل و دماغ میں رہتے ہیں ۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ان کے بہاری کے کارناموں کو یاد کریں اور اپنے ملک اور عوام کی بھلائی کے لئے ان کے نظریات پر عمل پیر اہوں ۔ انہوں نے کہا کہ2014کی عوامی رائے ، اچھی حکمرانی اور اعتماد کو پھر سے پختہ کرنے کے لئے دی گئی رائے ہے ۔ میں عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ میں ہندوستان کے لوگوں کے ذریعہ دی گئی رائے کو پورا کرنے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا ۔ ہماری حکومت نے اپنے مکمل وقت کو عوام کی رائے کو پورا کرنے کے لئے وقف کر رکھا ہے ۔ میں وعدہ کرتا ہوں کہ تبدیلی اور اچھی حکمرانی، جسکی توقع کی جارہی ہے حقیقت میں تبدیل ہوگی ۔ ہم ہندوستان کو ترقی کرنے والا اور ہندوستانیوں کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں۔ یوم آزادی کے اس موقع پر صدر جمہوریہ نے سلامتی دستوں کے55اہلکاروں کو بہادری کے ایوارڈ سے ، آر پی ایف افسروں کو بہترین خدمات کے لئے پولیس میڈل ایوارڈ، ونگ کمانڈرراہل شکلا کو وایوسینا میڈل سے دفاعی اہلکاروں کو وی سی او اے ایس اعزازات سے اور سی بی آئی کے24افسروں کو تمغوں کے اعزازات سے نوازا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں