پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی توقع ہے کہ کل یوم آزادی کے موقع پر ایک شاندار مالیاتی شمولیت اسکیم کا اعلان کریں گے جس کے ذریعہ15کروڑ غریب افراد کو 5ہزار روپے کے اوور ڈرافٹ کی سہولت اور ایک لاکھ روپے کے حادثہ انشورنس کی سہولت کے حامل بنک اکاؤنٹس فراہم کرنے کی گنجائش رکھی گئی ہے ۔ دو مراحل پر مشتمل اس مالیاتی شمولیت اسکیم کی منظوری مرکزی کابینہ نے دی ہے۔ مودی ختم ماہ تک اس اسکیم کا رسمی طور پر افتتاح کریں گے ۔ باخبر ذرائع نے بتایا کہ حکومت آئندہ28یا29اگست کو سارے ملک میں اس اسکیم کو عملی جامہ پہنانے کی تیاری کررہی ہے۔ حکومت ایک مشن کے روپ میں اس اسکیم کو آگے بڑھائے گی ۔ اس اسکیم کے تحت اگست2018تک7.5کروڑ شناخت کردہ گھرانوں کو 2اکاؤنٹس فراہم کرنے کی تجویز ہے ۔ا س اسکیم کے اہم خدو خال میں آدھار سے مربوط اکاؤنٹس کے لئے5ہزار روپے کے اوور ڈرافٹ کی سہولت ، ایک لاکھ روپے کے حادثانی انشورنس گور، مع ان بلٹ کارڈ کی فراہمی اور ایسے بزنس کرسپانڈنٹس کو ماہانہ کم از کم5ہزار روپے معاوضہ کی فراہمی شامل ہے جو اکاؤنٹ ہولڈرس اور بنک کے درمیان آخری رابطہ فراہم کرتے ہیں۔ باخبر ذرائع نے بتایا کہ نئی اسکیم ، یوپی اے کے مالیاتی شمولیت پروگرام کی ایک خاصی بہتر شکل ہے۔ گزشتہ اسکیم میں گھرانوں پر کوئی توجہ نہیں دی گئی تھی اور شہری علاقوں کو مالیاتی شمولیت پر زور نہیں دیا گیا تھا۔
Modi to announce ambitious financial inclusion mission
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں