ایشیا بحر الکاہل علاقے میں امریکہ کو نئے ساتھیوں کی تلاش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-08

ایشیا بحر الکاہل علاقے میں امریکہ کو نئے ساتھیوں کی تلاش

واشنگٹن
پی ٹی آئی
اپنے دورہ ہندوستان سے قبل امریکی وزیر دفاع چگ ہیگل نے کہا کہ امریکہ۔ ایشیا بحرالکاہل میں نئے دستوں اور حلیفوں کی تلاش میں لی ہے۔امریکی وزیر دفاع چک ہیگل ہندوستان کا تین روزہ دورہ کرنے والے ہیں ۔ اپنے دورہ ہندوستان سے قبل انہوں نے کہا کہ امریکہ ایشیا، بحرالکاہل علاقے میں نئے ساتھیوں کی تلاش کررہا ہے ۔ ایشیاء بحرالکاہل کا علاقہ مواقع اور چیلنجوں سے بھرپور علاقہ ہے ۔ چک ہیگل دنیا کے ایک بڑے جمہوری ملک کا دورہ کرنے والے ہیں ۔ چک ہیگل نے کہا کہ ان کے دورہ ہندوستان سے قبل سکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری اور وزیر کامرس پٹی ہرٹزکر ہندوستان کا دوسرہ کریں گے اور ہندوستان کو فوجی حلیف بنانے کی کوشش کریں گے ۔ ان دونوں امریکی وزراء کے بعد وہ ہندوستان کا تین روزہ رودہ کریں گے ۔ دونوں ممالک کئی امور میں مشترکہ مفادات رکھتے ہیں۔ استحکام ، سیکوریٹی، معیشت اور آزادی ایسے امور ہیں جن میں دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان دنیا کی بڑی جمہوریت ہے ۔ حال ہی میں ہندوستان میں انتخابات ہوئے اور نئی حکومت قائم ہوئی اور وہاں ایک نئے وزیر اعظم ہیں اور ہندوستان کے نئے وزیر اعظم امریکہ کا دورہ کرنے والے ہیں ۔ آئندہ ماہ ہندوستا ن کے وزیر اعظم امریکی صدر بارک اوباما سے ملاقات کریں گے ۔اس وقت وہ بھی موجود رہیں گے ۔
امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ جب ہم ایشیاء بحرالکاہل علاقے پر نظر دالتے ہیں تو یہ علاقہ چیلنجوں اور مواقع سے بھرپو ر نظر آتا ہے ۔ ہمیں ایشیاء بحرالکاہل علاقے میں ساتھیوں کی ضرورت ہے ۔ دوستوں کی ضرورت ہے ۔ ہمیں ایک ایسی دنیا کی ضرورت ہے جہاں ہم دوستوں اور ساتھیوں کے ساتھ زندگی گزار یں۔ امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ دورہ ہندوستان میں20,000کروڑ روپے کی دفاعی معاملت ہوگی ۔ انٹلی جنس تعاون اور انسداد دہشت گردی تعاون کے لئے بات چیت ہوگی اور ہندوستان کے ساتھ فوجی تعلقات قائم کرنے بات چیت ہوگی۔ دورہ ہندوستان میں چک ہیگل وزیر اعظم نریندر مودی سے وزیر دفاع ارون جیٹلی ، وزیر خارجہ سشما سوراج اور قومی سلامتی مشیر اجیت دوال اور وزارت دفاع کے عہدیداروں سے ملاقات کریں گے ۔ ان ملاقاتوں میں انٹلی جنس، تعاون، اپاجے ہیلی کاپٹروں چنوک بار برداری ہیلی کاپٹروں اورآبدوز شکن جنگی طیاروں کی سربراہی پر بات چیت ہوگی ۔ اس سلسلہ میں وزارت خارجہ ہند کی جانب سے تیاریاں زوروں پر ہے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں