مصری فوجیوں کی ہلاکت سے متعلق متضاد اطلاعات پر ہنگامہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-01

مصری فوجیوں کی ہلاکت سے متعلق متضاد اطلاعات پر ہنگامہ

قاہرہ
پی ٹی آئی
مصر کے شورش زدہ شمالی علاقہ سینائی میں ایک میزائل میں حملہ میں6فوجیوں کی ہلاکت اور12دیگر کے زخمی ہونے سے متعلق متضاد اطلاعات کے نتیجہ میں ہنگامہ برپا ہے ۔ مصر کے ایک فوجی عہدیدار نے ان اطلاعات کی تردید کردی ہے جب کہ غزہ سے شائع ہونے والے ایک روزنامہ نے دعویٰ کیاکہ میزائل اسرائیل افواج کی جانب سے داغا گیا تھا۔ نامعلوم ذرائع نے روز نامہ فلسطین علن کو بتایا کہ پروجکٹائل (میزائل) اسرائیلی افواج کی جانب سے داغا گیا تھا تاہم یہ وضاحت نہیں کی گئی کہ میزائل غزہ اسرائیل یا سینائی میں گرا۔ ایک اور روز نامہ الشرق نے فوجی ذرائع کے حوالہ سے وضاحت کی کہ سرحدی ٹاون رفاح کے قریب شمالی سینائی میں6فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاع سراسر غلط ہے ۔ مصری وزارت خارجہ نے کل ایک بیان دورہ جاری کر کے غزہ پٹی میں فلسطینی عوام کو نشانہ بنائے جانے کا سلسلہ جاری رکھنے کے لئے اسرائیل کی مذمت کی ۔ سرکاری ذرائع نے یوم7کو بتایا کہ دریں اثناء ایک اسرائیلی وفد، مصری سیکوریٹی عہدیداروں کے ساتھ بات چیت کے بعد وطن واپس روانہ ہوچکا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق چند گھنٹوں کے اجلاس کے دوران اسرائیل اور حماس کے درمیان لڑائی بندی معاہدہ طے کرنے پر تبادلہ خیال ہوا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں