دہلی کا شمار عنقریب دنیا کے خوبصورت شہروں میں ہوگا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-03

دہلی کا شمار عنقریب دنیا کے خوبصورت شہروں میں ہوگا

نئی دہلی
یو این آئی
مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے قومی دارالحکومت دہلی کو دنیا کے خوبصورت شہروں میں شمار کئے جانے لائق بنانے کا وعدہ کرتے ہوئے آج کہا کہ یہاں کے شہریوں کو اس شرح پر بجلی ، تعلیم صحت اور دوسری اہم خدمات ملنی چاہئے جسے وہ ادا کرسکتے ہیں ۔ جیٹلی نے دہلی پردیش بھارتیہ جنتا پارٹی کے ذریعہ ریزیڈنٹس ویلفیر ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے ساتھ منعقدہ رواں مالی سال کے لئے دہلی کے بجٹ پر بحث کے دوران یہ وعدہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کی تاریخی اہمیت ہے ۔ اس کی اپنی ایک آرکیالوجیکل اہمیت ہے ۔ سال1911میں نئی دہلی بنی جو پرانی دلی سے ایک دم مختلف ہے ۔ دونوں کے فن تعمیر میں زمین و آسمان کا فرق ہے ۔ انہوں نے انہوں نے کہا کہ آزادی کے بعد پورے ملک سے لوگ یہاں آنے لگے ہیں ۔ یہاں آمد و رفت ، صحت ، تعلیم، بجلی اور پانی کی سہولیات اس شرح پر ملنی چاہئے جس کی یہاں کے باشندے ادائیگی کرسکتے ہیں ۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ دہلی دنیا کے خوبصورت شہروں میں سے ایک ہے لیکن یہاں ایسے مقام بھی ہیں جو عوامی سہولیات سے محروم ہیں ۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ دہلی مٰں بجلی کی صورتحال خراب ہے۔ گزشتہ10برسوں میں سپلائی کے نیٹ ورک پر توجہ نہیں دی گئی ، جس کی وجہ سے لوڈ بڑھنے پر ٹرانسمیشن میں رکاوٹ پیدا ہوجاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں نیا ٹیکس نہیں لگایا ہے ۔ دوسری ریاستوں کے مقابلے دہلی کی صورتحال مختلف ہے ۔ یہاں زیادہ کاروباری ہیں جن سے زیادہ ٹیکس کی وصولی ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کئے جانے کے باوجود ایسا انتظام کیا گیا ہے کہ دہلی کے84فیصد صارفین پر اس کا بوجھ نہیں بڑھے گا بلکہ انہیں پہلے کے مقابلے کم ادائیگی کرنی پڑے گی۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں