گورنر حیدرآباد کے لا اینڈ آرڈر میں روز روز مداخلت نہیں کریں گے - وزارت داخلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-23

گورنر حیدرآباد کے لا اینڈ آرڈر میں روز روز مداخلت نہیں کریں گے - وزارت داخلہ

حیدرآباد
یو این آئی
آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے گورنر ایس ایل نرسمہن نے نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق گورنر نے دونوں ریاستوں کی سیاسی صورتحال سے مودی کوواقف کروایا۔ ذرائع کے مطابق گورنر کو حیدرآباد کے لا اینڈ آرڈر کے اختیارات دینے سے متعلق مرکز کے منصوبے کے مسئلہ پر تفصیلی طور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ اسی دوران مرکزی وزارت داخلہ نے واضح کردیا ہے کہ گورنر حیدرآباد کے لااینڈ آرڈر کے معاملہ میں روز روز مداخلت نہیں کریں گے۔ وزارت داخلہ کے ان عہدیداروں نے کہا کہ گورنر صرف کبھی کبھی ضرورت پڑنے پر مداخلت کریں گے ۔ گورنر وقفہ وقفہ سے لا اینڈ آرڈر کے معاملہ پر میٹنگس بھی منعقد نہیں کریں گے ۔ مرکزی حکومت نے یہ بھی واضح کردیا ہے کہ وہ آندھرا پردیش تشکیل جدید ایکٹ کے مطابق ہی حیدرآباد کے لا اینڈ آرڈر کے معاملے سے نمٹے گی ۔
واضح رہے کہ چند دن قبل مرکزی حکومت نے تلنگانہ حکومت کوخط لکھتے ہوئے حیدرآباد کے لا اینڈآرڈرکے اختیارات گورنر کو دینے کی بات کہی تھی جس کی تلنگانہ کی حکومت مخالفت کررہی ہے ۔

Centre not interfering with rights of TS Govt: Rajnath

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں