پی ٹی آئی
پاکستانی حکام نے آج تیقن دیا کہ بی ایس ایف کے جوان کو کل ہندوستان کے حوالے کردیاجائے گا جو دریائے چناب کی تیز رفتار لہروں میں بہتے ہوئے پاکستان پہنچ گیا تھا اور جسے گرفتار کرلیا گیا تھا ۔ بی ایس ایف ذرائع نے آج بتایا کہ جموں کے سندر بنی سیکٹر میں نکووال سرحدی چوکی علاقہ میں آج2:45بجے دن کمپنی کمانڈ سطح پر فلیگ میٹنگ منعقد کی گئی ۔ یہ میٹنگ بی ایس ایف اور پاک رینجرس کے مابین ہوئی جنہوں نے کہا کہ بی ایس ایف جوان30سالہ ستیہ شیل یادو کو کل واپس کیاجائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ فوج کی حوالگی کا وفد کل3بجے دن منعقد کیا گیا ہے ۔ پاک رینجرس کو کچھ رسمی کاروائیاں مکمل کرنی ہوں گی جس کے بعد ہی وہ یادو کو ہمارے حوالے کریں گے ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ انہیں بتایا گیا کہ یادو اچھی حالت میں ۃے اور پاک انٹلی جنس و سیکوریٹی عہدیداروں نے اس سے پوچھ گچھ کی ہے۔ بی ایس ایف کے ڈائرکٹر جنرل ڈی کے پھاٹک نے قبل ازیں کہا تھاکہ بی ایس ایف جوان کو واپس لانے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے
قبل ازیں موصولہ آئی این ایس کے بموجب ایک ہندوستانی فوجی کوواپس لانے کی کوششیں کی جارہی ہیں ۔ جو ضلع جموں کے دریائے چناب میں بہہ کر پاکستان پہنچ گیا تھا ۔ بارڈر سیکوریٹی فورس کے ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی رینجرس نے اس بات کی توثیق کی ہے ۔ کہ یہ فوجی ان کی حراست مین ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس فوجی کی واپسی کے لئے فلیگ میٹنگ منعقد کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ بارڈر سیکوریٹی فورس نے بتایا کہ ستیہ شیل یادو واٹر پٹرول پارٹی کا رکن تھا اور جموں و کشمیر کے اکھنور علاقہ میں بین الاقوامی سرحد پر تعینا ت تھا ۔ چہار شنبہ کو اس کی موٹر بوٹ میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی تھی اور وہ پانی کے تیز لہروں میں بہتے ہوئے پاکستان پہنچ گیا تھا ۔ اس کے تین ساتھی تیر کر کنارے پر پہنچنے میں کامیاب رہے تھے ۔ یہ فوجی دریا کے تیز لہروں میں بہتے ہوئے پاکستان کے سیالکوٹ علاقہ میں موضع باجوت پہنچ گیا۔ یادو کا تعلق اتر پردیش کے فیروزآباد سے ہے ۔
--
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں