یوم آزادی - بارڈر سیکوریٹی فورس کا پاکستانی رینجرس کو مٹھائیوں اور پھلوں کا تحفہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-16

یوم آزادی - بارڈر سیکوریٹی فورس کا پاکستانی رینجرس کو مٹھائیوں اور پھلوں کا تحفہ

اٹاری(امرتسر)
پی ٹی آئی
یوم آزادی کے موقع پر آج بارڈر سکیوریٹی فورسس نے یہاں پاکستان کو مشہور ہندوستانی مٹھائیوں اور پھلوں کا تحفہ دیا ۔ بی ایس ایف کے انسپکٹر جنرل (پنجاب) فرنیٹر اشوک کمار ، ڈی آئی جی ایم ایف فاروقی و دیگر سینئر عہدیداروں کے ساتھ وہاں موجود تھے ۔ جب اٹاری ، واگھا سرحد پر مشترکہ چیک پوائنٹ پر مٹھائیوں کے ڈبیا ور پھلوں کا پاکستان کو تحفہ دیا گیا ۔ بی ایس ایف کے عہدیداروں نے یہ بات بتائی ۔ پاکستان کی جانب سے ونگ کمانڈر شیرا خان کی زیر قیادت پاکستانی رینجرس نے تحفے قبول کئے ۔اس موقع کے لئے دونوں جانب سرحدوں کو سجایا گیا اور اطراف کے مواضعات کے عوام وہاں موجود تھے اور تقریب کا مشاہدہ کیا ۔ دونوں جانب کی فورسس اچھے موڈ میں تھیں اور انہو ں نے ایک دسرے کو گلے لگایا اور مصافحہ کیا اور اس کے علاوہ انہوں نے تحفوں کا تبادلہ کیا۔ کل پاکستانی رینجرس (پنجاب) کے ڈائرکٹر جنرل خان طاہر جاوید خان اور ان کے رفقاء کو پاکستان کے یوم آزادی پر ہندوستانی جوانوں کی جانب سے مبارکباد دی گئی ۔

BSF presents sweets & fruits to Pak counterparts at Attari

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں