پی ٹی آئی / یو این آئی
بی جے پی پر اتر پردیش میں تشدد کے چھوٹے موٹے واقعات کو اچھالنے کا الزام عائد کرتے ہوئے چیف منسٹر اکھلیش یادو نے آج کہا کہ ریاست میں لا اینڈ آرڈر کا کوئی مسئلہ نہیں ہے اور حکومت تمام گڑ بڑ پیدا کرنے والوں پر ایک قریبی نظر رکھے ہوئے ہے ۔ بی جے پی سے وابستہ افراد پولیس اسٹیشنوں کے قریب کھڑے رہتے ہیں جیسے ہی کسی موضع میں کوئی تنازعہ کے تعلق سے ان کو علم ہوتا ہے ۔ چیف منسٹر نے نامہ نگاروں سے کہا کہ بی جے پی سے وابستہ افراد ایسے واقعات کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور انہیں اچھالتے ہیں ۔ انہوں نے یہ بات اس وقت کہی جب ان سے ریاست میں لا اینڈ آرڈر کے مسئلہ کے تعلق سے پوچھا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں ایسا کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔ حکومت نے بر وقت کارروائی کی ہے۔ یادو نے کہا کہ ہم گڑ بڑ پیدا کرنے والوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ برسر اقتدار سماج وادی پارٹی الزام عائد کررہی ہے کہ اپوزیشن پارٹیاں سیاسی فائدہ کے لئے لا اینڈ آرڈر کے مسائل کو اچھال رہی ہیں۔ اسی دوران یو این آئی کے مطابق چیف منسٹر اتر پ ردیش اکھلیش یادو نے آج بی جے پی پر سازش کرنے اور ریاست میں لا اینڈ آرڈر کے مسائل پیدا کرنے کا الزام عائد کیا ۔ یہ حیرت کی بات ہوسکتی تھی لیکن یہ سچ ہے کہ بی جے پی کارکن کسی بھی جرم کے مسئلہ اور ان کے خلاف مقدمات کے لئے پولیس اسٹیشنوں کے قریب کھڑے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی لا اینڈ آرڈر کے مسئلہ پر حکومت کو بدنام کرنے کی کوشش کررہی ہے جب کہ صورتحال اس قدر بری نہیں ہے جیسا کہ میڈیا کی جانب سے پروپیگنڈہ کیاجارہا ہے ۔ یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے یادو نے کہا کہ اپوزیشن اور میڈیا بدایون میں دو بہنوں کی عصمت ریزی۔ قتل کے واقعہ کو اچھال رہی ہے لیکن اب حقیقت سامنے آرہی ہے اور جو کچھ پولیس کہہ رہی ہے وہ سچ ثابت ہورہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ میڈیا اور دیگر کی جانب سے گزشتہ دو مہینوں سے اتر پردیش حکومت کی بگڑی ہوئی شبیہ پیش کی جارہی تھی اور ریاست کے امیج کو بحال نہیں کیاجاسکتا ۔ چیف منسٹر نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ کل سے سرمایہ کاری راغب کرنے کے سلسلے میں وہ نیدر لینڈ کو ایک چھوٹے وفد کی قیادت کریں گے ۔ یہاں انوسٹمنٹ سمٹ کے دوران ان کے ممالک کے دورہ کے لئے بیرونی ممالک کے کئی سفیروں نے مجھے دعوت دی ہے ۔ یہ ملاقات کے بعد کسی دیگر ملک کا میرا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ ریاستی چیف سکریٹری الوک رنجن اور دیگر چند ریاستی عہدیدار بھی ان کے ایک ہفتہ طویل بیرونی دورہ میں چیف منسٹر کے ہمراہ رہیں گے ۔
BJP blows up minor issues; no law & order problem in UP: Akhilesh
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں