اے میرے وطن کے لوگو - نغمہ کے 51 سال مکمل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-18

اے میرے وطن کے لوگو - نغمہ کے 51 سال مکمل

ممبئی
یو این آئی
’’ اے میرے وطن کے لوگو ذرا یاد کرو قربانی‘‘ اس نغمہ کو سن کر یہاں تک کہ اس وقت کے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کی آنکھوں سے آنسو نکل پڑے تھے ، لیکن ہماری حکومت آج بھی محب وطن نغمہ نگار شاعر پردیپ کو وہ عزت نہیں دے سکی جس کے وہ حقدار ہیں۔ شاعر پردیپ نے اس نغمہ کو ملک کے لئے وقف کرتے ہوئے اس کی رائلٹی شہیدوں کے خاندانوں کی بہبود کے لئے دینے کا فیصلہ کیا تھا لیکن ان پیسوں کا فائدہ کن لوگوں کو ملایا مل رہا ہے، اس کی معلومات رکھنا بھی حکومت یا وزارت دفاع ضروری نہیں سمجھتے ۔ شاعر پردیپ فاؤنڈیشن کی جانب سے شاعر پردیپ کے پیدائش کے سو سال مکمل ہونے کی تیاری چل رہی ہے ۔ فاؤنڈیشن کے صدر ایم پی اویناش پانڈے نے بتایا کہ پیدائش صدی کی یاد میں سال بھر ملک بھر میں ثقافتی پروگرام کئے جائیں گے لیکن محب وطن شاعر کے ساتھ جو ہورہا ہے وہ بڑی نا انصافی ہے ۔ شاعر پردیپ حب الوطنی پر مبنی گیت لکھنے کے لئے مشہور تھے ۔ اے میرے وطن کے لوگو نغمہ لکھنے کو گزشتہ سال ہی50سال پورے ہوئے ہیں ۔ ویسے دیکھا جائے تو شاعر پردیپ نے کئی انقلابی حب الوطنی کے نغمے لکھے لیکن پورے ملک کو اس گیت نے جھنجھوڑ کر رکھ دیا تھا۔ آواز کی ملکہ لتا منگیشکر نے27فروری1963کو دہلی کے نیشنل اسٹیڈیم میں یہ نغمہ گایا تھا تو اس وقت کے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کے آنکھوں میں آنسو آگئے تھے ۔ نغمہ نگار شاعر پردیپ نے اس گانے کی رائلٹی شہیدوں کے خاندان کی فلاح و بہبود کے لئے دینے کا اعلان کیا تھا ۔ رائلٹی کا کام کتب کی ایچ ایم وی اور حالیہ دنوں میں سارے گاما میوزک کمپنی دیکھتی ہے ۔ پردیپ فاؤنڈیشن کے صدر ایم پی اویناش پانڈے نے بتایا کہ شاعر پردیپ کی6فروری2015ء کو پیدائش کی صدی ہے ۔ فاؤنڈیشن گزشتہ ایک سال سے ملک بھر میں مشاعرہ سیمینار کرارہا ہے ۔ وہ صرف فلم گیت کار ہی نہیں تھے ۔ شاعر و ادیب بھی تھے ۔ اگلے سال6فروری تک ثقافتی و سماجی پروگرام ملک بھر میں ہوں گے ۔ ان کی نظمیں، شاعری و خیالات ہم وطنوں کے سامنے لانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ ان تحقیقات کی جھلکیاں پیش کی جائیں گی ۔

Patriotic song 'Ae Mere Watan Ke Logon' turns 50

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں