وزیر اعظم مودی کا آج سے د و روزہ دورہ نیپال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-03

وزیر اعظم مودی کا آج سے د و روزہ دورہ نیپال

نئی دہلی
پی ٹی آئی
نیپال کی ترقیاتی کوششوں کے لئے ہندوستان کی تائید جاری رکھنے کے عزم کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کو وہاں کے دورے کے لئے روانہ ہوں گے ۔ اس دورے کے بارے میں وہ کافی پرجوش ہیں اور انہیں امید ہے کہ اس سے تعلقات کا ایک نیا باب شروع ہوگا جس سے علاقائی شراکت کو تقویت پہونچے گی ۔ مودی نے آج کہا کہ وہ نئے تعلقات قائم کرنے کے لئے نیپال کی قیادت کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں۔ اس حوالے سے انہوں نے تجارت و سرمایہ کاری ہائیڈرو پاور، زراعت و ایگرو پروسیسنگ ، ماحولیات ،سیاحت ، تعلیم ، ثقافت و کھیل کے بشمول کلیدی شعبوں میں باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے اقدامات کی نشاندہی کی۔ مودی نے جو اپنے ہم منصب سشیل کوئرالا کے ساتھ بات چیت کریں گے اور صنعت کاروں سے خطاب کریں گے ، کہا کہ وہ اس بارے میں بات چیت کریں گے کہ کس طرح دونوں ملکوں کے نوجوانوں کے لئے نئے مواقع پیدا کرنے کے لئے اور انہیں بااختیار بنانے کے لئے نئے ڈیجیٹل دور کی سہولتوں سے مکمل استفادہ کرسکتے ہیں ۔ وہ نیپال میں دو دن گزاریں گے جس کے دوران توقع ہے کہ دونوں ملک توانائی جیسے شعبوں میں معاہدوں پردستخط کریں گے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں