نیپال کو ایک بلین امریکی ڈالر کا قرض - وزیر اعظم ہند کا خطاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-04

نیپال کو ایک بلین امریکی ڈالر کا قرض - وزیر اعظم ہند کا خطاب

کھٹمنڈو
پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج نیپال کو ایک بلین ڈالر(10,000کروڑ روپے) رعایتی قرض کا اعلان کیا او ر اراضی سے محصور ہائیڈرو پاور توانائی کی صلاحیت کے حامل ملک کی ترقی کے لئے ہٹ فارمولہ کی تجویز پیش کی ۔ نیپال اسمبلی(پارلیمنٹ) سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا’’ہندوستان نے نیپال کو10,000کروڑ روپے(ایک بلین امریکی ڈالر) مختلف ترقیاتی مقاصد کے لئے قرض مہیا کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ مودی17برسوں میں ملک کا دورہ کرنے والے پہلے ہندوستانی وزیر اعظم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ رقم نیپال کو پہلے ہی مہیا کی گئی ۔ سابق امداد سے علیحدہ ہے ۔ قبل ازیں ہندوستان نے ایگزم بینک آف انڈیا کے ذریعہ250ملین امریکی ڈالر کی امداد مہیا کی تھی ۔ نیپالی وزیر خارجہ کے بموجب نئی گرانٹ توانائی پراجکٹس اور انفراسٹرکچر کے لئے استعمال کی جائے گی ۔ نیپال کے لئے مثالی ترقی ضابطہ تجویز کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ میں نیپال کو ہٹ بنانا چاہتا ہوں ۔ قانون سازوں کی جانب سے اس کی زبردست ستائش کی گئی ۔ اپنی حکمت عملی کی وضاحت کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ ان کی فرہنگ میں ہٹ کا مطلب ہائی وے ، آئی وے اور ٹرانس وے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان تینوں کے مرکب سے ملک میں ترقی کی رفتار تیز ہوجائے گی اور ہندوستان چاہتا ہے کہ جلد سے جلد یہ تحفہ پیش کرے ۔ یہ دوسرا موقع ہے کہ کسی بیرونی قائد نے نیپال کی اسمبلی سے خطاب کیا۔ قبل ازیں1990کے دہے میں اس وقت کے جرمن چانسلر ہلمٹ کو ہل نے اسمبلی میں کلیدی خطبہ دیا تھا۔ مودی نے کہا کہ میرے ذہن میں یہ ہٹ نیپال ہے۔ آپ میں سے کئی میری اس اصطلاح کی مخالفت کریں گے مگر میں نے جب ہٹ نیپال کی بات کی تو میرے ذہن میں یہ تین باتیں تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان بہتر ارتباط کے لئے شاہراہوں کی تعمیر میں نیپال کی مدد کرے گا تاکہ نیپال دنیا کے دیگر ممالک میں پیچھے نہ رہے ۔ نیپال کو بھی ڈیجیٹل دور کے ساتھ ہونا چاہئے اور بڑی حد تک دنیا سے ربوط رہنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ نیپال میں ہائیڈ رو پاور شعبہ کی ترقی کے لئے زبردست وسائل ہیں اور اس مقصد کے لئے ہندوستان برقی درآمد اور برآمد کئے گئے ترسیلی لائسنس قائم کرنے کا پابند عہد ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ میں نے برقی کی مقدار دگنی کرنا چاہتا ہوں ۔ ہندوستان آج نیپال کو مہیا کررہا ہے لہذا ہمیں جتنا جلد ممکن ہو ترسیلی لائسنس قائم کرنے کا پابند ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان نیپال سے برقی خریدنا بھی چاہتا ہے ۔ مودی نے کہا کہ اب ہم تاریکی کو ختم کدیں گے اور ایک دہے بعد نیپال ہماری مدد کرے گا ۔ ہمارا مضبوط بندھن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کی سرحدیں رکاوٹ نہیں بننی چاہئے بلکہ پل کے طور پر کامکریں تاکہ دونوں ترقی کرسکیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور نیپال کے تعلقات ہمالیہ اور گنگا کی طرح قدیم ہیں ۔ دونوں ممالک کے قریبی ثقافتی تعلقات بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نیپال وفاقی عوامی جمہوریہ کے جذبات کاحترام کرتا ہے اور خیر مقدم کرتا ہے ۔ آپ کے داخلہ امور میں مداخلت کرنا ہمارا کام نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پڑوسی کی حیثیت سے اور ہمارے تجربہ کی اساس پر بحیثیت جمہوری ملک ہمیں خوشی ہے جس سمت آپ جارہے ہیں ہماری تمنا ہے کہ نیپال کی ترقی ہمالیہ کی طرح بلند ہو ۔ ہندوستانی دفاع میں گورکھا سپاہیوں کی ستائش کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ ہندوستان نے نیپالی سپاہیوں کی قربانیوں کے بغیر جنگ میں کوئی کامیابی حاصل نہیں کی ۔ انہوں نے کہا کہ میں ان بہادروں کو سلام کرتا ہوں جنہوں نے ہندوستان کے لئے جان دی ۔ مودی نے کہا کہ1.2بلین ہندوستانیوں کے لئے اور خود ان کے لئے نیپالی اسمبلی سے خطاب ایک اعزاز ہے ۔

Narendra Modi announces $1 billion line of credit for Nepal

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں