قائد اپوزیشن کے عہدہ کا مسئلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-07

قائد اپوزیشن کے عہدہ کا مسئلہ

نئی دہلی
یو این آئی
پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن سے قبل کانگریس قائد و سابق وزیر پارلیمانی امور کمل ناتھ نے کہا کہ لوگ سبھا اسپیکر سمتر ا مہاجن کاکانگریس کو قائد اپوزیشن کاعہدہ منظور کرنے کے مسئلہ پر فیصلہ بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی کے ذوق کے مطابق ہوگا ۔ ایک ٹی وی چیانل سے بات چیت کرتے ہوئے کمل ناتھ نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ اسپیکر کا تعلق بی جے پی سے ہے اور اسپیکر کا ایک سیاسی پارٹی کی جانب سے تقرر ہوتا ہے ۔ جب کوئی اختلافی صورتحال پیدا ہوتی ہے تو فیصلہ بی جے پی اور مودی کی پسند کے مطابق ہوگا۔ ہیڈ لائٹس ٹوڈ سے بات چیت کرتے ہوئے کمل ناتھ نے کہا کہ ایسا کوئی قانون نہیں ہے کہ543رکنی لوک سبھا میں قائد اپوزیشن کا عہدہ حاصل کرنے کے لئے کم از کم10فیصد نشستیں حاصل کرنا ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عام طور پر اسپیکر غیر جانبدار ہوتا ہے ۔ لیکن اختلافی مسئلہ پر پارلیمنٹ کی کارروائی کے دوران اس کا رویہ مختلف ہوجاتا ہے ۔ تاہم انہوں نے مزید کہا کہ ان کا یہ مطلب نہیں کہ اسپیکر کسی کے اشارے پر کام کررہی ہیں لیکن اسپیکر کا فیصلہ کسی کی پسند کے مطابق ہوتا ہے۔انہوں نے یہ بھی اشارہ دیا کہ قائد اپوزیشن کا عہدہ نہ ملنے پر کانگریس عدالت سے رجوع ہوگی ۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس کو قائد اپوزیشن کا عہدہ حاصل کرنا نہایت ضروری ہے ۔ انہوں نے ان اطلاعات کو مسترد کردیاکہ نائب صدر کانگریس اس عہدہ کو سنبھالنے میں پس و پیش کررہے ہیں۔ کمل ناتھ نے کہا کہ راہول گاندھی کا ہمیشہ یہ موقف رہا کہ ان کی سیاست طاقت کی سیاست نہیں ہے ۔ وہ طاقت حاصل کرنے کے بھوکے نہیں ہیں۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں