حکومت اقل ترین ٹیکس نظام روشناس کرانے کوشاں - وزیر فینانس ارون جیٹلی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-26

حکومت اقل ترین ٹیکس نظام روشناس کرانے کوشاں - وزیر فینانس ارون جیٹلی

نئی دہلی
یو این آئی
اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ بجٹ کے موافق بزنس اور موافق غریب ہونے میں کوئی تضاد نہیں ہے ۔ حکومت نے آج کہا کہ وہ ایک مستحکم اور سادہ اقل ترین ٹیکس نظام روشناس کروا رہی ہے ۔ حکومت نے یہ بھی کہا کہ بیرونی بینکوں میں ہندوستانیوں کے کالے دھن کو واپس لانے کی کارروائی بھی کی جارہی ہے اور امیدکررہی ہے کہ سال کے اختتام تک طویل عرصہ سے منتظر گودس اینڈ سرویس ٹیکس روشناس کروائے گی ۔ فینانس بل پر لوک سبھا میں بحث کا جواب دیتے ہوئے وزیر فینانس ارون جیٹلی نے کہا کہ بجٹ کی دفعات کا اہم مقصد حکومت کی مزید معاشی سرگرمی پیدا کرنے کے لئے حکومت کی مالیاتی حکمت عملی مدون کرنا اور عوام کے ہاتھوں میں زیادہ رقم رکھنے کو یقینی بنانا ہے ۔ 16سرکاری ترمیمات کے ساتھ ایوان نے فینانس بل کو منظور کرلیا تاکہ بجٹ کی منظوری کی کارروائی کی تکمیل کی جاسکے۔ ترنمول کانگریس کے سوگتا رائے کی جانب سے معمر شہریوں کے لئے انکم ٹیکس استثنیٰ کی حد کو 3لاکھ سے بڑھا کر3.5لاکھ کرنے کے لئے پیش کردہ2ترمیمات ایوان کی جانب سے رد کردی گئیں ۔ جیٹلی نے وعدہ کیا کہ حکومت استقدامی اثر کے ساتھ ٹیکس عائد کرنے سے بچنے کی کوشش کررہی ہے اور اسی لئے اس نے جی اے اے آر(جنرل اینٹی ۔ اوائیڈنس رولس) متعارف کرانے کو ملتوی کردیا ہے۔ جی اے اے آر ٹیکسوں سے بچنے پر قابو پانے کے مقصد پر مبنی ہے ۔ کانگریس پر اس کی حکمرانی کے دوران چند معاشی اصلاحات سے نانمٹنے کے لئے تنقید کرتے ہوئے جیٹلی نے کہا کہ سینئر کانگریس رکن این ویر پا موئلی نے فینانس بل پر اپنی تقریر میں نئی حکومت کو اصلاحات پر مزید جارحانہ ہونے کامشورہ دیا ۔ لیکن انہیں جاننا چاہئے کہ ایسے چند مسائل سے ہم نمٹ رہے ہیں ۔ مسٹر جیٹلی نے کانگریس کے دعوے سے اختلاف کیا کہ معیشت انحطاط سے گزر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صرف پیداوار سست رفتار ہے اور معاشی سرگرمی بھی انحطاط پذیر ہے ۔ چنانچہ انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ کی پوری کوشش ہے کہ حکومت سرمایہ کاروں کو راغب کرے اور مینو فیکچرنگ شعبہ کو جہت عطا کرے اور عام آدی کے مطالبات کی تکمیل کے لئے ان کے ہاتھوں میں زیادہ رقم رکھنے کے لئے ٹیکسوں میں کمی اور ٹیکسس کو آسان بنانے کی پوری کوشش کررہی ہے ۔

Finance minister Arun Jaitley has promised a non-adversarial, nonintrusive and transparent tax regime

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں