دہلی میں دفتر خارجہ پر ڈپٹی ہائی کمشنر پاکستان کی طلبی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-26

دہلی میں دفتر خارجہ پر ڈپٹی ہائی کمشنر پاکستان کی طلبی

نئی دہلی
پی ٹی آئی
ہندوستان نے آج پاکستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر برائے ہند کو یہاں دفتر خارجہ پر طلب کیا اور ممبئی میں ہوئے دہشت پسندانہ حملوں کے مقدمہ کی سماعت کو پاکستان میں ملتوی کئے جانے کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ ایسے میں ہندوستانی ہائی کمشنر برائے پاکستان نے اسلام آباد میں دفتر خارجہ پاکستان پہنچ کر مماثل احتجاج کیا ۔ باخبر ذرائع کے بموجب ہندوستانی عہدیداروں نے نئی دہلی اور اسلام آباد میں پاکستانی عہدیداروں سے اپنی ملاقاتوں میں مطالبہ کیا کہ مقدمہ کی سماعت اور تحقیقات میں پیشرفت پر باقاعدہ آگہی دی جائے ۔ تحقیقات وہاں پاکستانی حکام کررہے ہیں۔ سمجھاجاتا ہے کہ ہندوستانی عہدیداروں نے اپنی ملاقاتوں کے دوران ممبئی حملوں(2008) کے ان تمام ذمہ داروں کو جو پاکستان میں ہیں ، کیفر کردار تک پہنچانے کی اہمیت کا تذکرہ کیا۔ حملوں میں166افراد ہلاک اور سینکڑوں افراد زخمی ہوگئے تھے ۔

India summons Pakistan envoy over Mumbai trial delays

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں