عراق سے متعلق فیصلہ کرنے کے اوباما کے اختیارات محدود - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-27

عراق سے متعلق فیصلہ کرنے کے اوباما کے اختیارات محدود

واشنگٹن
رائٹر
امریکی پارلیمنٹ کے ایوان نمائندگان نے ایک قرارداد منظور کی ہے جو صدر بارک اوباما کو کانگریس کی مرضی کے بغیر عراق میں فوج بھیجنے سے متعلق ان کے اختیارات کو محدود کردے گی۔40کے مقابلے370ووٹوں سے منظور ہونے والی اس قرار داد سے یہ واضح ہے کہ ری پبلکن اور ڈیمو کریٹک دونوں پارٹیاں پارلیمنٹ کی حمایت کے بغیر امریکہ کی عراق میں فوجی کارروائی نہ کرنے کے حق میں ہیں ۔ قرارداد کی حمایت کرتے ہوئے ایوا ن کے ممبروں نے کہا کہ کانگریس کو فوج کو اختیارات دینے کے فیصلہ پر اپنے کنٹرول کو دوبارہ حاصل کرنا چاہئے ۔ ممبران نے فوج کی تعیناتی کے فیصلہ کے لئے اپنے انتظامی اختیارات کو حاصل کرنے کا دعویٰ پیش کیا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں