نریندر مودی کو الہ آباد ہائی کورٹ کی نوٹس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-20

نریندر مودی کو الہ آباد ہائی کورٹ کی نوٹس

لکھنو
یو این آئی
الہ آبادہائیکورٹ نے اتر پردیش کے وارانسی حلقہ سے وزیر اعظم نریندر مودی کے انتخاب کو چیالنج کرنے والی ایک درخواست پر انہیں نوٹس جاری کی ہے ۔ جسٹس وی کے شکلا نے کانگریس رکن اسمبلی اجے رائے کی ایک انتخابی عذرداری پر حکم جاری کرتے ہوئے اس معاملہ کی آئندہ سماعت 5ستمبر کو مقرر کی ہے۔ اجے رائے نے وارانسی سے کانگریس پارٹی کے امیدوار کی حیثیت سے مقابلہ کیا تھا ۔ رائے نے اپنے حلف نامہ میں الزام لگایا ہے کہ مودی نے اپنی بیوی یشودابین کے پین کارڈ کی تفصیلات ان کی آمدنی سے متعلق خانے خالی چھوڑ دئیے ہیں جو سپریم کورٹ کے ہدایات کی خلاف ورزی ہے ۔ رائے نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ اگرچہ الیکشن کمیشن یہ شرط رکھی ہے کہ لوک سبھا انتخابات میں امیدوار انتخابی مہم کے دوران70لاکھ روپے سے زیادہ خرچ نہ کرے لیکن مودی کی مہم کے دوران کروڑوں روپے خرچ کئے گئے انہوں نے یہ الزام بھی لگایا کہ مودی کے نام اور تصویر والی ٹی شرٹس اور ٹوپیاں بڑے پیمانہ پر تقسیم کی گئیں جو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے ۔

Narendra Modi gets HC notice in Varanasi poll case

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں