سری نگر میں عید کی خریداری میں قابل لحاظ کمی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-28

سری نگر میں عید کی خریداری میں قابل لحاظ کمی

سری نگر
پی ٹی آئی
قیمتوں میں اضافہ اور غزا میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یگانگت کے لئے منظم کئے جانیو الے احتجاجات کی وجہ سے وادئی کشمیر میں عیدکی خریداری بری طرح متاثر ہوئی ہے ۔ کیونکہ عوام آئندہ عیدالفطر کے لئے اخراجات میں قابل لحاظ کٹوتی کررہے ہیں ۔کاروبار اتنا اچھا نہیں ہے ۔ جتنا کہ عید کے موقع پر ہوا کرتا تھا ۔ روایتی تخمینہ کے مطابق میرے کاروبار میں گزشتہ سال کی بہ نسبت تقریباً30فیصد گراوٹ آئی ہے ۔ شہر کے کرن نگر علاقہ میں ایک بیکری کے مالک ایس انجم نے یہ بات کہی ۔ کشمیر کے مسلمان منگل یا چہار شنبہ کو عید منانے والے ہیں ، جس کا انحصار رویت ہلال پر ہوتا ہے جب مقدس ماہ رمضان کے روزوں کا اختتام عمل میں آتا ہے ۔ انجم نے کہا کہ غذائی اشیاء کی بڑھتی ہوئی قیمتیں عوام کی جانب سے ان کے اخراجات میں کٹوتی اصل سبب ہے ۔ اس نے مزید کہا کہ گاہک زیادہ خریداری نہیں کررہے ہیں لیکن کھانے پینے کی اشیاء پر اوسط اخراجات میں کمی آئی ہے ۔ بیکرس اسوسی ایشن نے حال ہی میں ان کے پراڈکٹس کی قیمتوں میں15تا20فیصد اضافہ کیا ہے ۔ اسوسی ایشن نے کہا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ ضروری ہوگیا تھا کیونکہ خام اشیاء کی قیمتوں میں گزشتہ6مہینوں میں تقریباً40فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔

significant reduction in Eid shopping in Srinagar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں