حیدرآباد سرمایہ کاری کا بین الاقوامی مرکز بن جائے گا - کے سی آر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-28

حیدرآباد سرمایہ کاری کا بین الاقوامی مرکز بن جائے گا - کے سی آر

حیدرآباد
منصف نیوز بیورو
چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ نے وپرو کے صدر نشین عظیم پریم جی سے کہا کہ و ہ دن اب دور نہیں کہ تلنگانہ بہت جلد قومی اور بین الاقوامی کمپنیوں کے لئے سرمایہ کاری کے لئے سب سے زیادہ پسندیدہ مقام بن جائے گا ۔ پریم جی نے کے سی آر سے ان کے کیمپ آفس پر ملاقات اور تلنگانہ کے قیام پر انہیں مبارکباد دی اور تلنگانہ میں ان کی کمپنی کے توسیع کے منصوبوں سے انہیں واقف کروایا۔ انہوں نے حیدرآباد سے ان کے تعلقات کا تذکرہ کیا ۔ چیف منسٹر نے عظیم پریم جی سے کہا کہ ان کی حکومت نے بڑے پیمانہ پر انفارمیشن ٹکنالوجی اور صنعتی شعبہ میں بڑے پیمانہ پر تبدیلی لانے کے لئے کئی اقدامات کئے ہیں ۔ شفاف اور کرپشن سے پاک سنگل ونڈو طریقہ کار شروع کیاجارہا ہے تاکہ نئے کمپنیوں کو فوری طور پر منظوری دی جاسکے ۔ چیف منسٹر کے دفتر میں ہی اسپیشل سیل قائم کیا گیا ہے ۔ ملک کے آئی ٹی صنعت کے تاج میں حیدرآباد ایک ہیرا بن کے رہے گا ۔ حکومت آئی ٹی پارک کو راغب کرنے کے لئے پالیسیوں میں بھی تبدیلی لائے گی۔ نوجوانوں کے لئے ملازمتوں کے مواقع بڑھانے کے لئے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور صنعتی شعبہ میں ترقیاتی کاموں کو روبہ عمل لایا جائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ بہت جلد اپنی نئی حکومت کی صنعتی پالیسی کو قطعیت دے گی ۔ اس موقع پر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر کے ٹی راما راؤ ، وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ اور چیف منسٹر کے پرنسپل سکریٹری ایس نرسنگ راؤ بھی موجود تھے ۔

TS will be investment destination, says KCR

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں