پاسپورٹ بنوانے کاعمل آسان - رینیول میں پولیس تصدیق کی ضرورت نہیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-07

پاسپورٹ بنوانے کاعمل آسان - رینیول میں پولیس تصدیق کی ضرورت نہیں

نئی دہلی
ایس این بی
اب پاسپورٹ بنوانا بالکل آسان ہوجائے گا۔ وزارت برائے امور خارجہ کے مطابق اگر پولیس کے ذریعہ کی گئی اولین تفتیش کلیئر ہے تو پولیس کے ذریعہ دوبارہ تفتیش کرنے کے عمل کوختم کردیا گیاہے ، چنانچہ پاسپورٹ کے اجراء میں اب زیادہ وقت نہیں لگے گا ۔ وزارت کی تازہ رہنما ہدایت کے مطابق پاسپورٹ کی تجدید کاری کے لئے دی گئی درخواست کو ایک نئے پاسپورٹ کے طور پر نہیں لیاجائے گا اور جلد سے جلد اسے بھی جاری کیاجائے گا ۔ اب یہ بات بالکل واضح ہوگئی ہے کہ پولیس کے ذریعہ کی گئی تصدیق درست ہے اور درخواست کے ہمراہ فوٹو بھی چسپاں ہے تو پاسپورٹ جاری کرنے میں تاخیر نہیں کی جائے گی ۔ ایم ای اے کے چیف پاسپورٹ افسر نے بتایا کہ نئی رہنما ہدایتوں کے مطابق پاسپورٹ کے اجراء میں تیزی کے ساتھ کام کیاجائے گا۔ اگر درخواست دہندہ کے بارے میں تفتیش کرانا لازمی محسوس ہوتا ہے تو وہ کرائی جائے گی ۔ تاہم کمسن سرکاری ملازمین اور سینئر سٹیزن کو اس سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں