نائیڈو نے آندھرا کے تمام ارکان پارلیمنٹ کا اجلاس طلب کیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-07

نائیڈو نے آندھرا کے تمام ارکان پارلیمنٹ کا اجلاس طلب کیا

حیدرآباد
یو این آئی
پارلیمنٹ کے کل سے شروع ہونے والے سیشن کے پیش نظر آندھرا پردیش کے چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو نے ریاست کے تمام جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ کا اجلاس طلب کیا ۔ ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں چندرا بابو نائیڈو نے آندھرا پردیش کو در پیش مسائل، ریلوے بجٹ میں آندھرا پردیش کے لئے مختلف ریلوے پراجکٹس کی منظوری اور آندھرا پردیش کی ترقی کے لئے مختلف امور پرتبادلہ خیال کیا ۔ چندرا بابو نائیڈو نے تمام جماعتوں کو خط لکھتے ہوئے اس اجلاس میں شرکت کی درخواست کی تھی ۔ اس اجلاس میں تلگو دیشم ، بی جے پی کے ارکان پارلیمنٹ کے علاوہ کانگریس کے رکن راجیہ سبھا سبی رامی ریڈی نے شرکت کی ۔ اس اجلاس سے وائی ایس آر کانگریس پارٹی غیر حاضررہی ۔ اس اجلاس کے بعد مرکزی وزیر شہری ہوا بازی اشوک گجپتی راجو نے کہا کہ جلد ہی ریاست کی تمام جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ ایک اور اجلاس ہوگا ۔ اس اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کانگریس کے رکن راجیہ سبھا سبی رامی ریڈی نے کہا ہے کہ آندھر اپردیش ریاست کو خصوصی درجہ دلانے ریاستی حکومت کی کوششوں کی مکمل تائید کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس اجلاس میں مرکزی حکومت کو34مطالبات بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آندھراپردیش کے نئے دارالحکومت کی تعمیر کے لئے5ہزار کروڑ روپے دینے مرکزی حکومت پر دباؤ ڈالنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔

Andhra Pradesh: Chandrababu Naidu holds meeting with MPs

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں