رحمانی-30 کے ذریعہ مسلم بچیوں کے لئے میڈیکل داخلہ کوچنگ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-07

رحمانی-30 کے ذریعہ مسلم بچیوں کے لئے میڈیکل داخلہ کوچنگ

دھنباد
ایس این بی
مفکر اسلام مولانا محمد ولی رحمانی سجادہ نشیں خانقاہ رحمانی مونگیر نے رحمانی30کی نگرانی میں قوم کی بیٹیوں کے لئے ریاست گجرات میں مفت میڈیکل (AIPMT) کی کوچنگ کرانے کا اعلان کیا ہے ۔ جہاں مسلم طالبات کو مکمل دینی ماحول میں دو سال رکھ کر اے آئی پی ایم ٹی جیسے میڈیکل کے اعلیٰ امتحان میں مسلم لڑکیوں کو شرکت کا موقع فراہم کرایا جائے گا۔
یہ باتیں الاقراء کالج کے پرنسپل ڈاکٹر شمیم احمد نے کہیں ۔ انہوں نے آگے بتایا کہ یقیناًمولانا رحمانی کی یہ کوشش ان تمام مسلم بچیوں کے لئے اور ان کے گارجین کے لئے ایک بڑا تحفہ ہے جو اپنی بچیوں کو دینی ماحول میں رکھ کر میڈیکل کی اعلی تعلیم دلوانا چاہتے ہیں۔
اس سلسلہ میں 12جولائی2014کو 11بجے دن سے دو بجے دن تک بہار ، جھار کھنڈ اور مغربی بنگال کے مختلف امتحان مراکز میں رحمانی30میڈیکل کے ذڑیعہ اے آئی پی ایم ٹی2016کی تیاری کے لئے ان بچیوں کا داخلہ ٹسٹ لیاجائے گا ۔ 12جولائی2014کے اس تحریری ٹسٹ میں کامیاب بچیوں کا انٹر ویو( وائیوا) اعلان کے مطابق پٹنہ میں ہوگا۔ پھر جو طالبات اس انٹرویو میں کامیاب ہوں گی ان کو ریاست گجرات میں مکمل دینی ماحول میں دو سال رکھ کر میڈیکل 2016کی مکمل تیاری قیام و طعام کے ساتھ مفت کرائی جائے گی ۔ معلوم ہوکہ اس امتحان میں وہی مسلم طالبات شریک ہوسکتی ہیں جنہوں نے2014میں دسویں کا امتحان دیا ہو اور دو سال صوبہ گجرات میں مکمل دینی ماحول میں یکسوئی کے ساتھ رہ کر اے آئی پی ایم ٹی جیسے اعلیٰ میڈیکل امتحان کی تیاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہوں۔ خواہش مند طالبات کے گارجین حضرات سکریٹری االاقراء ٹرسٹ دھنباد ڈاکٹر محمد شمیم احمد اور گلوبل اسکول آف انڈیا سے رابطہ کرکے فارم لے سکتے ہیں یا پھر کوئی اور جانکاری لینی ہو تو رابطہ کرلیا جاسکتا ہے ۔ ڈاکٹر شمیم احمد نے نمائندہ کو بتایا کہ فارم مفت ہے اس کا تحریری مقابلہ 12جولائی کو ہوگا۔ دھنباد میں دو جگہ سنٹر ہے ایک الاقرا ٹیچرس ٹریننگ کالک اور دوسرا گلوبل اسکول آف انڈیا دھنباد ۔ ڈاکٹر شمیم احمد نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ نزدیکی سنٹر سے فارم لے کربچیوں کا رجسٹریشن کرائیں۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں