دبئی میں دنیا کا وسیع و عریض شاپنگ مال قائم کرنے کا منصوبہ - شیخ المکتوم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-07

دبئی میں دنیا کا وسیع و عریض شاپنگ مال قائم کرنے کا منصوبہ - شیخ المکتوم

Dubai-plans-world-biggest-shopping-centre
دبئی
پی ٹی آئی
امارت نے دنیا کا پہلا مال آف دی ورلڈ کی تعمیر کے منصوبہ کا اعلان کیا جہاں درجہ حرارت زیر کنٹرول رہے گا۔ وسیع و عریض پراجکٹ48ملین مربع فٹ پرمحیط ہوگا جو پسینہ سے شرابور کردینے والے موسم گرما کے دوران بھی عالمی سیاحوں کے لئے باعث دلکشی ہوگیا ۔ پراجکٹ دنیا کے سب سے بڑے تھیم پارک پر مشتمل ہوگا جو شیشہ کے گنبد سے ڈھکا ہوگا ۔ علاوہ وزیں100ہوٹلوں کے ساتھ ساتھ ایسے اپارٹمنٹس کی تعمیر بھی ہوگی جہاں ہر نوع کی خدمات کی تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی ۔ پراجکٹ ایک ایسے شاپنگ مال پر بھی مشتمل ہے جو8ملین مربع فٹ پر محیط ہوگا جو چلر فروشی کے لئے مخصوص سڑک نٹ ورک کی سہولت مہیا کرے گا۔ سٹی پراجکٹ میں ایسے اضلاع بھی ہوں گے جہاں طبی سیاحوں کے لئے صحت بخش زونس قائم ہوں گے۔ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اس پراجکٹ کا افتتاح کیا جسے کئی مختلف مرحلوں میں ترقی دی جائے گی۔ اس پراجکٹ کی تکیمل پر آنے والے مصارف سے متعلق کوئی اطلاع دی گئی اور نہ بتایا گیا کہ اس کی تکمیل کب تک ممکن ہوسکے گی۔ البتہ اتنا ضرور بتایا گیا کہ پراجکٹ کی تکمیل کے بعد چلر فروشی و خریداری کے لئے مخصوص سڑک نیٹ ورک سے190ملین دورہ کنندگان استفادہ کرسکیں گے ۔
شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کہا کہ چلر فروشی اور خاندان میں وسعت نے دبئی کے سیاحتی انفراسٹر کچر میں فروغ کی ضرورت میں شدت پیدا کردی ہے جس کی جلد از جلد یکسوئی ضروری ہے ۔ خطہ میں اور ہمارے ارد گرد2بلین افراد آباد ہیں جن کے لئے ہم نے دبئی کو ثقافتی ، سیاحتی اور معاشی سرگرمیوں کا گڑھ اور مرکز بنانے کا خواب دیکھا ہے ۔ یہ پراجکٹ اس خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کا وسیلہ بنے گا ۔ ہم اس خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے سے متعلق پرعزم ہیں ۔ سیاحت ہماری معیشت کی ریڑھ ہے اور ہم متحدہ عرب امارات کو365دن سیاحوں کے لئے باعث دلکشی بنانے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔ اسی کے پیش نظر ہم موسم گرما کے دوران بھی خوشگوار ماحول کی تعمیر کے لئے درجہ حرارت پر مکمل کنٹرول کو ترجیح دے رہے ہیں ۔ پراجکٹ کی تکمیل دبئی ہولڈنگ کے زیر اہتمام ہوگی۔ اس پراجکٹ کے تحت راہگیروں کے لئے ایک مربوط شہری نظام قائم کیا جائے جو مال سے مربوط ہوگا ۔ جہاں راحت و تفریح ، چلر فروشی ،ثقافتی ، تندرسی اور مہمان نوازی سرگرمیوں کا اہتمام ایک ہی چھت تلے ہوگا ۔ سیاحوں کو شہر چھوڑے اور کار استعمال کئے بغیر ہی ایک ہفتہ طویل قیام کی سہولت حاصل رہے گی ۔ بارسیلونا کی رمبلاس اسٹریٹ کی مماثل سیلیبریشن واک ثقافتی ضلع کو مال کے ماباقی علاقوں سے مربوط کرے گا ۔ یہ غیر معمولی پراجکٹ بین الاقوامی اور علاقائی سیاحوں کے مطالعہ پر مبنی وسیع تر تحقیق کا نتیجہ ہے جو ان کی ضرورتوں اور ترجیحات کو دھیان میں رکھتے ہوئے مرتب کیا گیا ہے ۔ دبئی ہولڈنگ کے صدر نشین محمد عبداللہ، الجرباوی نے تفصیلات پیش کرتے ہوئے مزید بتایاکہ دبئی میں خاندانی سیاحت میں بتدریج ارتقاء سے مربوط پراجکٹ کو مرحکہ وار مکمل کیاجائے گا۔

Dubai says it’s building world’s biggest shopping mall

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں