راجستھان ٓ 86 اراکین پر مشتمل خاندان کا روزہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-07

راجستھان ٓ 86 اراکین پر مشتمل خاندان کا روزہ

سیکر
یو این آئی
راجستھان کے ضلع سیکر میں86اراکین پر مشتمل ایک کنبہ ایک ساتھ روزہ رکھ رہا ہے جن میں30بچے شامل ہیں۔ سیکر شہر کے عیدگاہ چوک میں رہنے والے اس کنبہ کے سربراہ حاجی عبدالغنی رنگریز کے کنبہ کی پانچ نسلوں کے86اراکین اس رمضان میں روزہ رکھ رہے ہیں ۔ جن میں سب سے زیادہ عمر کے مسٹر رنگریز(101سال) اور سب سے کم عمر کا عاطف احمد(سات سال) ہے۔ حاجی عبدالغنی نے بتایا کہ وہ گزشتہ90برس سے روزہ رکھ رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے اتنی سہولیات نہیں تھیں، اور وہ چھاچھ اور ربڑی کھاکر روزہ کھولتے تھے ۔ اس کنبہ کی خواتین نے بتایا کہ وہ سحری تیار کرنے کے لئے تین بجے اٹھ جاتی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ فجر کی اذان سے پہلے ہی تہجد کی نماز ادا کی جاتی ہے اور پھر اس کے بعد قرآن پاک کی تلاوت کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں