پٹرول میں 1.69 روپے اضافہ - عراق بحران کے اثرات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-01

پٹرول میں 1.69 روپے اضافہ - عراق بحران کے اثرات

نئی دہلی
پی ٹی آئی
پٹرول کی قیمت میں آج فی لیٹر ایک روپے69پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر50پیسے کااضافہ کیا گیا ہے جب کہ عراق میں بحران کی وجہ سے کرنسی مارکٹس اور تیل کی عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھی ہیں ۔ اضافہ پر پیر اور منگل کی درمیانی شب سے عمل شروع ہوگیا ۔ اس اضافہ میں مقامی سیلس ٹیکس یا ویاٹ شامل نہیں ہوں گے اور اصل اضافہ اس سے زیادہ ہوسکتا ہے ۔ اور یہ مختلف شہروں میں الگ الگ ہوگا ۔ دہلی میں پٹرول اب73.58روپے فی لیٹر ہوگا جو دو روپے دو پیسے کا اضافہ ہے۔ جب کہ ڈیزل کی قیمتیں56پیسے اضافہکے ساتھ57.84روپے فی لیٹر ہوگئیں۔ انڈین آئیل کارپوریشن نے بتایا کہ مشرق وسطی میں جغرافیائی و سیاسی بحران کی وجہ سے تیل کی عالمی قیمتوں میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران قابل لحاظ اضافہ ہوا ہے۔ پٹرول کی عالمی قیمتوں میں فی بیرل چار ڈالر سے زیادہ کااضافہ ہوا اور روپیہ امریکی ڈالرکی شرح تبادلہ میں بھی گراوٹ آئی ۔ اس دوران ٹاملناڈو کی چیف منسٹر جے جئے للیتا نے آج فیول کی قیمتوں میں تازہ اضافہ کی مخالفت کی اور کہا کہ اس سے عوام کو مایوسی ہوئی ہے جنہوں نے اس توقع کے ساتھ بی جے پی کو ووٹ دیا تھا۔ کہ سابقہ زیر قیادت یو پی اے حکومت کی غلط معاشی پالیسیوں میں تبدیلی لائے جائے گی ۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی پر زوردیا کہ وہ اضافہ کو واپس لینے کے لئے مداخلت کریں ۔ جئے للیتا نے کہا کہ عوام نے مخالف عوام سرگرمیوں اور غلط پالیسیوں کی وجہ سے کانگریس زیر قیادت حکومت کو بے دخل کیا تھا اور بی جے پی کو اس امید کے ساتھ شاندار کامیابی دی تھی کہ وہ نئی معاشی پالیسیوں پر عمل کرے گی۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں