رمضان بونال کے انتظامات - چیف سکریٹری تلنگانہ کی سرکاری محکموں کو ہدایات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-03

رمضان بونال کے انتظامات - چیف سکریٹری تلنگانہ کی سرکاری محکموں کو ہدایات


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-jul-03

اعتماد نیوز
چیف سکریٹری تلنگانہ ڈاکٹر راجیو شرما نے تمام محکمہ جات کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ رمضان المبارک اور بونال کے سلسلہ میں آپس میں تایل میل کے ساتھ کام کریں ۔ عہدیداروں کو دونوں اہم تہواروں سے متعلق سابق میں جوہدایات چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے جاری کیں اس پر مکمل عمل آوری کریں۔سکریٹریٹ میں آج ایک جائزہ اجلاس چیف سکریٹری کی نگرانی میں منعقد ہوا ۔ محکمہ پولیس ، جی ایچ ایم سی، واٹر ورکس ، اقلیتی بہبود ، برقی، ڈیری دیولپمنٹ ، عمارات و شوارع اور دیگر محکمہ جات کے اعلیٰ عہدیدار شریک تھے۔ چیف سکریٹری نے کہا کہ سماج کے دونوں طبقات سے تعلق رکھنے والی عوام کو کسی قسم کی مشکلات نہ ہو اس کا خیال رکھاجائے ۔ چیف سکریٹری نے حیدرآباد ، سائبر آباد پولیس کمشنرس کو ہدایت دی کہ وہ لا اینڈ آرڈر کی صورتحال پر سخت نظر رکھیں ۔ دونوں کمشنرس نے بتایا کہ رمضان اور بونال کے سلسلہ میں چوکسی بڑھادی گئی ہے۔ دونوں طبقات سے تعلق رکھنے والے اہم افراد کے ساتھ اجلاس بھی منعقد کئے گئے ۔ چیف سکریٹری نے کہا کہ برقی اور پانی کی سربراہی بلا وقفہ جاری رکھی جائے ۔ برقی مسدودی کی شکایات کو کم کیاجائے اور ہنگامی صورتحال کے لئے موبائل برقی ٹرانسفارمرس کو دستیاب رکھا جائے ۔ ڈاکٹر راجیو شرما نے جی ایچ ایم سی کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ مساجد کے آس پاس جوکام شروع کئے گئے ہیں انہیں جلد از جلد مکمل کرلیاجائے ۔ سڑکوں کی مرمت ، اسٹریٹ لائٹ اور ہائی ماسٹ لائٹوں کی مرمت پر توجہ دی جائے۔ شہر میں کچرے کی نکاسی کے مقررہ پروگرام کی خصوصی نگرانی کی جائے ۔ مانسون کے پیش نظر نالوں اور اسٹارم واٹرڈرین کی صفائی کے کاموں کو مکمل کرلیاجائے ۔ انہوں نے واٹر ورکس کے منیجنگ ڈائرکٹر جگدیشو ریڈٰ کو ہدایت دی کہ وہ پانی کی سربراہی کے سلسلہ میں شکایات کو دور کریں ۔ مساجد اور منادر کے پاس زائد پانی کے ٹینکرس سربراہ کریں ۔ سیوریج لائنوں اور آبرسانی کی لائنوں کے پانی میں ملاوٹ کی شکایات کو دور کیاجائے ۔ ضرورت پڑنے پر موبائل نائیلٹس کا بھی انتظام کیاجائے ۔ ٹریفک میں خلل کو دور کرنے کے اقدامات کئے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ عید و تہوار کے موقع پر آر ٹی سی کی زائد بسوں کو چلانے کے اقدامات کئے جائیں۔ عید کے موقع پر دودھ کی سربراہی کے لئے اضافہ کاؤنٹرس کا انتظام کیا جائے ۔ بونال تہوار کے سلسلہ میں محکمہ تہذیبی امور پروگرامس منعقد کرے ۔ انہوں نے کنٹرول روم کے ذریعہ شکایات کی جلد از جلد یکسوئی پرزور دیا ۔ اجلاس میں کمشنر جی ایچ ایم سی سومیش کمار ، سکریٹری اقلیتی بہبود ندیم احمد ، محکمہ برقی کے منیجنگ ڈائرکٹر سید علی مرتضی رضوی ، کمشنر پولیس حیدرآباد مہیندر ریڈی ، کمشنر پولیس سائبر آباد سی وی آنند، آر ٹی سی، ڈیری ڈیولپمنٹ اوردیگر محکموں کے عہدیدار بھی موجود تھے ۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں