ممتا بنرجی کا ممبر پارلیمنٹ کے بیان پر تبصرہ کرنے سے انکار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-03

ممتا بنرجی کا ممبر پارلیمنٹ کے بیان پر تبصرہ کرنے سے انکار

کولکاتا
ایس این بی
ترنمول کانگریس نے ایک بیان جاری کرکے کہا کہ ترنمول کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ تاپس پال کے متنازع بیان کی وجہ سے ممتا بنرجی کافی دکھی ہیں۔ جنوبی24پرگنہ کے رائے دیکھی میں ایک تقریب کے دوران جب وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے نامہ نگاروں نے ترنمول کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ کے متنازع بیان سے متعلق دریافت کیا تو وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اس پر کوئی بیان دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ آپ پارٹی کے جنرل سیکریٹری مکل رائے سے پوچھیں ۔ انہوں نے پہلے سے ہی اس پر بیان جاری کردیا ہے۔ خیال رہے کہ ممتا بنرجی ترنمول کانگریس کی صدر بھی ہیں ۔ وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی پارٹی کے ایک پی تاپس پال کی اس تبصرہ سے بے حد دکھی ہیں ۔ جس کے تحت انہوں نے سی پی ایم کے کارکنوں کو قتل کرنے اور ان کی عورتوں سے ریپ کرنے کی دھمکی دی تھی ۔
ترنمول کانگریس جنرل سکریٹری پارتھو چٹر جی نے منگل کو اس بات کی معلومات دی ۔ ریاست کے وزیر تعلیم نے اسمبلی احاطے میں پریس کانفرنس میں کہا کہ اس طرح کا تبصرہ قابل مذمت ہے ہماری پارٹی کی لیڈر بے حد دکھی ہیں ان کے علم میں پیر کو یہ موضوع آیا انہیں(ایم پی) کو آگاہ کیا گیا اور ان سے وضاحت طلب کی گئی ہے پارٹی اس طرح کے طرز عمل کی حمایت نہیں کرتی ۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا انتظامیہ اس کے رہنما کے خلاف کارروائی کرے گی ؟ انہوں نے کہا کہ میں نے پارٹی کے خیالات سے آگاہ کیا ہے انتظامیہ خود بتائے گا ۔ ترنمول کانگریس کے ایک اور سینئر لیڈر اور پنچایت ویزر سبرتو مکھرجی نے کہا کہ بدھ کو پارٹی ممبران پارلیمنٹ کے اجلاس میں اس بارے میں کوئی فیصلہ کیا جائے گا پارٹی کے صدر نے پارلیمنٹ کے آئندہ بجٹ اجلاس کے لئے حکمت عملی کولے کرمیٹنگ بلائی ہے ۔
اس مسئلے پر اپوزیشن کے ہنگامے اور پال کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کئے جانے پر چٹرجی نے کہا کہ سی پی ایم کو ایسا کہنے کا کوئی حق نہیں ہے ۔ چٹرجی نے2012میں ممتا کے خلاف سی پی ایم کے سینئر لیڈر انیس الرحمان کی طرف سے کئے گئے تبصرہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دوسرے لوگوں نے جو کچھ کیا ہے یہ ان کے نقش قدم پر چلنے جیسا نہیں ہے ۔ ساتھ ہی جیوتی باسو کے وزیر اعلیٰ رہنے کے دوران ممتا کو ان کے بال پکڑ کر رائٹرس بلڈنگ سے کھینچ کر نکالا گیا تھا ترنمول کانگریس نے اداکار سے رہنما بنے تاپس پال کو پیر کو48گھنٹے کے اندر وضاحت دینے کو کہا بنگالی فلم اداکار تاپس پال ندیا ضلع میں کرشنا نگر حلقہ سے2009اور2014میں لوک سبھا کے لئے منتخب ہوئے ۔
دریں اثناء ایک علیحدہ اطلاع کے بموجب ترنمول کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ اور بنگلہ فلموں کے اداکار تاپس پال کی اہلیہ نندیتا نے اپنے شوہر کے اس ریمارک پر معافی مانگی ہے جس میں انہوں نے اپوزیشن پارٹی کے خواتین کے ساتھ عصمت ریزی کروانے کی دھمکی دی تھی ۔ ان کے اس ریمارک کی پورے ملک میں مذمت کی جارہی ہے ۔ نندیتا نے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں ان کی طرف سے معافی مانگتی ہوں ، انہوں نے جو کچھ کہا وہ غلط ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پال اپنے اس بیان پر شرمندہ ہیں ۔ نندیتا نے کہا کہ ان کے اس بیان کی حمایت کرنے کا سوال ہی نہیں ہوتا ہے ۔ لیکن اسی کہانی کی ایک یہ بھی حقیقت ہے کہ انہیں ایسا کہنے کے لئے مجبور کیا گیا ہے۔ ایکٹر ڈائریکٹر اپرنا سین نے کہا کہ ان کا یہ بیان افسوسناک ہے میں ان کے اس ریمارک کو سن کر حیرت زدہ ہوں ۔ میں ان کے ساتھ کام کرچکی ہوں مجھے کبھی یہ نہیں لگا کہ وہ ایسا کچھ بول سکتے ہیں۔

'Pained' Mamata refuses to comment on MP's rape remarks

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں