دہلی بجٹ میں کسی نئے ٹیکس کا اضافہ نہیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-19

دہلی بجٹ میں کسی نئے ٹیکس کا اضافہ نہیں

نئی دہلی
پی ٹی آئی
مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے دہلی بجٹ اجلاس میں اس بات کااعلان کیا کہ دہلی میں کسی قسم کے نئے ٹیکس کا اضافہ نہیں کیاجائے گا ۔ نیز چھوٹے بجلی صارفین کے لئے0.80تا1.20فیصد سبسیڈی بھی دی جائے گی ۔ پارلیمنٹ میں دہلی کے لئے36776کروڑ روپے کا بجٹ پیش کیا گیا کیونکہ دہلی میں تا حال صدر راج نافذ ہے ۔ ارون جیٹلی نے 2015-14کے لئے بجٹ پیش کرتے ہوئیکہا کہ دہلی میں کسی نئے ٹیکس اضافہ کی تجویز نہیں ہے ۔ نیز انہوں نے کہا کہ قومی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں مزید شب بسری پناہ گاہیں قائم کی جائیں گی۔ روہینی علاقہ میں ایک متعدد خصوصیات کا حامل ہسپتال قائم کیا جائے گا ۔ این سی ٹی کے مختلف خطوں میں50ڈائیلاسیز( تشخیصی) مراکز کا قیام عمل میں لایا جائے گا ۔ اس کے علاوہ دہلی میں حفظان صحت کے ضمن میں4نئے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس کی منصوبہ بندی بھی کی گئی ہے ۔ حکومت نے دہلی میں بجلی کے لئے260کروڑ روپے کی سبسیڈی مختص کی ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں