کوئلہ الاٹمنٹ اسکام - خصوصی عدالت بنانے کی سپریم کورٹ کی ہدایت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-19

کوئلہ الاٹمنٹ اسکام - خصوصی عدالت بنانے کی سپریم کورٹ کی ہدایت

نئی دہلی
پی ٹی آئی
عدالت عظمیٰ نے کوئلہ الاٹمنٹ گھوٹالے سے متعلق تمام مقدموں کی سماعت کے لئے خصوصی عدالتیں قائم کرنے کی ہدایت دی ہے۔ عدالت عظمیٰ نے نامی گرامی وکیلوں کی فہرست بھی طلب کی ہے ۔ جن میں سے کسی کو کوئلہ الاٹمنٹ معاملے میں اسپیشل پبلک پراسیکوٹر مقرر کیاجاسکے ۔
دوسری جانب حکومت نے آج ایوان کو بتایاکہ سپریم کورٹ میں ججوں کے تین عہدے خالی ہیں۔ وہیں ملک کے ہائی کورٹوں میں270ججوں کے عہدے خالی پڑے ہیں ۔وزیر قانون روی شنکر پرساد نے آج راجیہ سبھا میں شانتا رام نائک کے ایک سوال پر اطلاع دی ۔ انہوں نے بتایا کہ جولائی2014کے مطابق عدالت عظمیٰ میں3ججوں کے عہدے خالی ہیں۔ ملک کے ہائی کورٹوں میں اطلاع کے مطابق سب سے زیادہ الہ آباد ہائی کورٹ میں72ججوں کے عہدے خالی ہیں۔ مجموعی طور پر ہائیکورٹ کی270جگہیں خالی ہیں۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں