مہاراشٹر میں مراٹھا - مسلم تحفظات کے لئے آرڈیننس کی راہ ہموار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-10

مہاراشٹر میں مراٹھا - مسلم تحفظات کے لئے آرڈیننس کی راہ ہموار

ممبئی
پی ٹی آئی
مہاراشٹر حکومت کی جانب سے تعلیم اور روزگار کے شعبہ میں مراٹھا اور مسلمانوں کو تحفظات کے فیصلہ کی اجرائی کے لئے آرڈیننس کی اجرائی کا راستہ صاف ہوگیا ہے ۔ حکومت نے آج اس تجویز پر مہر لگا دی ہے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گورنر کے شنکر نارائنن نے ایک اعلامیہ پر دستخط کرتے ہوئے آرڈیننس کی اجرائی کی راہ ہموار کردی ہے تاکہ26جون کے کابینہ کے اجلاس پر عمل کیاجاسکے جس کے تحت روز گار اور تعلیمی اداروں میں مراٹھوں کو16فیصد اور مسلمانوں کو پانچ فیصد تحفظات فراہم کئے جائیں گے ۔ کانگریس۔ ایس سی پی حکومت نے اسمبلی انتخابات سے چند مہینے پہلے یہ اقدام کیا ہے جنہیں حالیہ لوک سبھا انتخابات میں شکست اٹھانی پڑی ۔ بااثر مراٹھا طبقہ اور مسلمانوں کے لئے اضافی اکیس فیصد تحفظات کے ساتھ ریاست میں تحفظات کی شرح بڑھ کر73فیصد ہوجائے گی جو سپریم کورٹ کی جانب سے مقررکردہ پچاس فیصد کی حد سے کافی زیادہ ہے۔ ممبئی ہائیکورٹ میں حکومت کے اس فیصلہ کی خلاف مفاد عامہ کی درخواست پر سماعت ہورہی ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں