چین - امریکہ تعلقات میں فروغ کا عہد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-10

چین - امریکہ تعلقات میں فروغ کا عہد

بیجنگ
پی ٹی آئی
چین اور امریکہ نے علاقائی کشیدگی میں شدت اور اضافہ کے دوران باہمی تعلقات کی راہ میں سنگین مسائل کی رکاوٹیں دور کرنے کے لئے اعلیٰ سطحی بات چیت شروع کی ۔ بات چیت کے دوران صدر چین زی جن پنگ نے وضاحت کی کہ دونوں ممالک باہمی تعاون سے مستفید ہوسکتے ہیں ۔ جب کہ تصادم دونوں ہی کے لئے نقصان دہ ثابت ہوگا ۔ بیجنگ میں2روزہ سالانہ بات چیت کا افتتاح کرتے ہوئے زی جنپنگ نے کہا کہ اگر فریقین باہمی مسائل حل کرنے سے متعلق سنجیدہ ہوں تو اختلافات سے گھبرانے اور پریشان ہونے کی کوئی ضرورت ہی نہیں ۔ ژی نے کہا کہ دونوں ممالک کے تاریخ کے علاوہ کلچرس بھی مختلف ہیں لہذا بعض مسائل سے متعلق نظریاتی اختلافات یا تصادم بھی فطری نتیجہ ہے ۔ باہمی تعاون اور رابطہ کا ایک بڑا سبب یہ بھی ہے ۔ ہم دونوں کے باہمی مفادات قبل ازیں کبھی اس سے زیادہ باہم مربوط نہیں رہے۔ تصادم دونوں ممالک کے لئے تباہ کن ثابت ہوگا ۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی زیر قیادت وفد چینی نائب صدر وانگ لینگ اور مشیر مملکت یانگ جیچی باہمی تعلقات میں فروغ کے لئے ایک نئی راہ اختیار کریں گے ۔

China pledges to boost ties with USA

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں