روہتاس پولیس فائرنگ واقعہ کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-10

روہتاس پولیس فائرنگ واقعہ کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ

پٹنہ
پی ٹی آئی
اپوزیشن بی جے پی نے روہتاس میں کل پیش آئے پولیس فائرنگ واقعہ کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے جس میں2افراد ہلاک اور دیگر9زخمی ہوئے تھے ۔ قانون ساز کونسل میں قائد اپوزیشن سشیل کمار مودی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ عوام پر پولیس فائرنگ جنتادل یو حکومت کے تحت ریاست میں نظم و ضبط کی ابتر صورتحال کی عکاسی کرتی ہے ۔ انہوں نے اس واقعہ کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا ۔ سشیل مودی نے کہا کہ پیر کے دن دو مختلف فرقوں سے تعلق رکھنے والے دو دوستوں کے درمیان قابل اعتراض ایم ایم ایس کے تبادلہ کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا اور یہ ضلع انتظامیہ کی کوتاہی کا نتیجہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع مجسٹریٹ اور سپرنٹنڈنٹ پولیس8گھنٹوں بعد جائے واقعہ پر پہنچے ۔ انہوں نے اس واقعہ میں پولیس کے جانبدارانہ رویہ کی مذمت کی ۔ سشیل مودی نے کہا کہ حقائق کا پتہ چلانے والی ٹیم ضلع روہتاس کے موضع اکبر پور کا دورہ کرے گی جہاں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں دو افراد پردیپ پاسوان اور بھوپیندر خوشواہا ہلاک ہوگئے ۔ ان کے علاوہ دو پولیس ملازمین سمیت دیگر 9افراد زخمی ہوئے ہیں۔

BJP demands judicial inquiry into police firing at Rohtas

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں