پارلیمنٹ میں منگل کو ریلوے بجٹ کی پیشکشی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-03

پارلیمنٹ میں منگل کو ریلوے بجٹ کی پیشکشی

نئی دہلی
پی ٹی آئی
راجدھانی ٹرینوں میں تلف کے قابل لینن شتابدی میں خود بخود بند ہونے والے دروازے اور پاسنجر کو چس میں آگ کی روک تھام کا نظام ریل بجٹ2014-15میں معلنہ چند تجاویز ہیں ۔ اس کے علاوہ 8جولائی کو این ڈی اے حکومت کے پہلے ریل بجٹ میں زائد گنجائش والے دود ھ کے ویان اور نمک ٹرانسپورٹ کرنے کے لئے ہلکے وزن کے ویاگن کی تیاری کا بھی امکان ہے کہ ریل بجٹ میں تذکرہ کیاجائے گا ۔ مینو فیکچرنگ شعبہ کے مطالبہ پر توجہ دی جائے گی۔ وزارت ریلوے مزید اسٹیل کوائلس ٹرانسپورٹ کرنے کے لئے زائد گنجائش والے ویاکنس تیار کرنے اس کے بجٹ پلان کو بھی قطعیت دے رہا ہے ۔ پلان کے مطابق وزارت ریلوے ریاستی زیر انتظام ٹرانسپورٹرکے ایسے ویاکنس تیار کرنے کی تجویز رکھتا ہے ۔3944ٹن کوائلس لی جانے کی صلاحیت والے ویاگنس کی تیاری کی تجویز رکھتا ہے ۔ اس وقت موجودہ ویاگنس 2346ٹن کوائلس لے جانے کی گنجائش کی حامل ہیں ۔ پارسل کی منتقلی سے مزید ریونیو پیدا کرنے کے مقصد سے ریل بجٹ میں امکان ہے کہ اعلی گنجائش والے پارسل ویانس کی تیاری کی تجویز بھی پیش کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق ٹرینوں میں مسافرین کے لئے بہتر سہولیات ، سیفٹی اور سیکوریٹی کا استحکام پر امکان ہے کہ وزیر ریلوے سدانند گوڑا اپنے پہلے ریل بجٹ میں توجہ مرکوز کریں گے ۔ ٹرینوں میں بہتر سہولیات اور صحت بخش حالت کی فراہمی کے ضمن میں ایک ایک اقدام میں ریلوے نے بنگلور ۔ راجدھانی ایکسپریس میں قابل ترک بیڈرولس کی فراہمی کا ایک پائلٹ پراجکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ راجدھانی ٹرین کے مسافروں کو فراہم کئے جانے والی لینن کے معیار کے تعلق سے شکایتیں کی گئی ہیں ۔ چنانچہ نان وون(woven) پالسٹر فیبرک سے بنائے گئے لینن کی فراہمی کا فیصلہ کیا گیا ہے جو استعمال کے بعد ترک کئے جاسکتے ہیں ۔، یہ بنگلورراجدھانی میں ایک تجرباتی انداز میں استعمال کیا جائے گا ۔ اور مسافرین سے فیڈ بیاک کے بعد دیگر راجدھانی ٹرینوں میں اس کے استعمال کا فیصلہ کیاجائے گا ۔ ریلوے بنا کسی نقص کے تحفظ کے آلہ کے طور پر شتابدی کوچس کو خود بند ہونے والے دروازے کے نظام سے لیس کرنے ایک پائلٹ پراجکٹ بھی شروع کرے گا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں