گورنر کی تقرری پر مرکز ممتا سے رجوع کرے گا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-07

گورنر کی تقرری پر مرکز ممتا سے رجوع کرے گا

کولکاتا
ایس این بی
مغربی بنگال میں گورنر کی تقرری کے معاملہ میں مودی حکومت آہستہ چلنے کی پالیسی پر عمل کررہی ہے ۔ اس معاملہ میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے رائے مشورہ کے بعد ہی مرکز کوئی فیصلہ لینے کے حق میں ہے ۔ فی الحال اعزازی طور پر یہاں کے گورنر ڈی وائی پاٹل کومغربی بنگال کی اضافی ذمہ داری دی گئی ہے ۔ پاٹل کی تقرری پر مرکز نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے کسی طرح کی کوئی بات نہیں کی ۔ جس کے لئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ناراضگی ظاہر کی ہے ۔ لیکن مرکزی وزیر داخلہ اور بی جے پی کے سینئر لیڈر راج ناتھ سنگھ ذاتی طور پر چاہتے ہیں کہ مغربی بنگال میں گورنر کی مستقل تقرری سے پہلے مرکز اور ریاستی حکومت اس مسئلہ پر متفق ہوجائیں ۔ مرکزی وزیر داخلہ کے ذرائع مطابق اب تک مغربی بنگال کے گورنر کی تقرری کی دوڑ میں بی جے پی سینئر لیڈر اور یوپی کے سابق وزیر اعلیٰ کلیان سنگھ سب سے آگے ہیں ۔ راج ناتھ سنگھ بھی انہیں بنگال کا گورنر بنانے کے حق میں ہیں ۔ ممکن ہے کلیان سنگھ کے تعلق سے راج ناتھ سنگھ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے مشورہ کریں گے۔ دوسری طرف کلیان سنگھ اس طرح گورنر بننے کے راضی نہیں ہیں۔ بی جے پی ذرائع کے مطابق کلیان سنگھ نے خود کو نرم کرلیا ہے ۔ آئندہ سموار سے پارلیمنٹ کا بجٹ سیشن شروع ہورہا ہے۔ اس سے پہلے بی جے پی کا ایک طبقہ گورنر کی تقرری کے مسئلہ کو حل کردینا چاہتا ہے ۔ گورنر کی تقرری کے معاملہ میں جمعہ کو راج ناتھ سنگھ اور گڈ کری کے درمیان میٹنگ بھی ہوئی ۔ ذرائع کے مطابق پہلے جو گورنر کی فہرست تیار کی گئی اس میں کلیان سنگھ کے علاوہ رام نائک، کیشری ناتھ ترپاٹھی جیسے بزرگ لیڈان کے نام ہیں۔ جنہیں گورنر بناکر مختلف ریاستوں میں بھیجا جائے گا ۔ گورنر کے تقرری کے معاملہ میں ابھی ریاستی حکومت سے بات چیت نہیں ہوئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ کی طرف سے بات چیت کے دوران اگر کسی کی طرح کی کوئی مخالفت نہیں ہوئی تو سرکاری سطح پر گورنر کی تقرری کردی جائے گی۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں