وادی کشمیر سے دہلی تک راست ریلوے سڑک رابطہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-06

وادی کشمیر سے دہلی تک راست ریلوے سڑک رابطہ

جموں
یو این آئی
کشمیر وادی کو ملک کے باقی حصوں سے جوڑنے کی ایک شاندار پہل کرتے ہوئے محکمہ ریل نے ریل ۔سڑک رابطہ کی آج سے شروعات کی ہے۔ مسافر اب نئی دہلی سے سیدھے سری نگر اور بڈگام تک ریل ٹکٹ بکنگ کراسکیں گے ۔ اس میں اودھم پور سے بانیہال کے درمیان ڈیلکس بس سروس بھی شامل ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کلا ماتا وشنو دیوی بیس کیمپکٹر ا میں نو تعمیر شدہ ریلوے اسٹیشن اور اودھم پور ۔کٹرا ریلوے لائن کے افتتاح کے موقع پر اس منصوبے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ ریلوے کی ترقی کے لئے ایک ماڈل ثابت ہوگا ۔ انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر کا یہ ماڈل کئی دیگر ریاستوں کے لئے بھی نظیر ثابت ہوگا اور یہ ایک اچھی پہل ہے ۔ شمالی ریلوے نے یہ منصوبہ آج سے شروع کردیا ہے ۔ریلوے کے افسران نے بتایا کہ شمالی ریلوے نے نئی دہلی اور اودھم پور کے درمیان چلنے والی12445/12446سمپرک کرانتی ایکسپریس کا کشمیر سے رابطہ جوڑا گیا ہے۔ پروگرام کے تحت ٹرین کے صبح 8:05بجے اودھم پور پہنچنے پر اسٹیشن کے باہر جموں و کشمیر ٹرانسپورٹ کی بس تیار رہے گی ۔ مسافر ٹرین سے اتر کر بس میں سوار ہوں گے اور 8:45بجے روانہ ہوکر14بجے بانیہال پہونچیں گے۔ جہاں سے74627نمبر کی ڈی ایم یو گاڑی14:50بجے روانہ ہوکر15:30بجے اننت ناگ16:50بجے سری نگراور17:05بجے بڈگام پہونچیں گے ۔ اسی طرح واپسی میں74630نمبر ڈی ای ایم یو گاڑی بڈگام سے11:15بجے چلے گی اور11:25بجے سری نگر،12:20بجے اننت ناگ اور13:05بجے بانیہال پہونچے گی ۔ بانیہال سے13:45بجے بس روانہ ہوگی جو19:00بجے اودھم پور پہونچائے گی جہاں سے12446سمپرک کرانتی اپکسپریس 19:50بجے نئی دہلی کے لئے روانہ ہوگی۔ ریلوے افسران کے مطابق اس سفر میں ریل کرایہ کے علاوہ بس کے ذریعہ بانیہال اور اودھم پور کے درمیان کا کرایہ260روپے طے کیا گیا ہے ۔ یہ کرایہ محکمہ ریل وصول کرے گا لیکن وہ اسے ریاستی ٹرانسپورٹ کو ادا کرے گا ۔ نئی دہلی سے سری نگر یا بڈگام تک کے لئے ایک ریل ٹکٹ بنایاجائے گا اور اسی ٹکٹ میں بس کا کرایہ بھی جوڑ دیا گیا ہے۔ اتنا ہی نہیں مسافروں کو مزید سہولت دینے کے لئے بانیہال اور اودھم پور اسٹیشنوں پر ویٹنگ روم بنایا گیا ہے اور سامان اتارنے اور رکھنے کے لئے ریلوے نے قلیوں کا انتظام بھی کیا ہے جس کا خرچ ریلوے برداشت کرے گا۔

direct train from Delhi to the base camp of Vaishno Devi shrine in Trikuta hills

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں