عام بجٹ میں نیوز ایجنسیوں کے لئے 500 کروڑ روپے کا فنڈ قائم ہونا ضروری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-06

عام بجٹ میں نیوز ایجنسیوں کے لئے 500 کروڑ روپے کا فنڈ قائم ہونا ضروری

نئی دہلی
یو این آئی
قومی خبر رساں ایجنسی یونائٹیڈ نیوزی آف انڈیا( یو این آئی) کے چیئر مین وشواس ترپاٹی نے وزیر خزانہ ارون جیٹلی سے یو این آئی اور پریس ٹرسٹ آف انڈیا( پی ٹی آئی) جیسی ایجنسیوں کو جو مابعد آزادی دہائیوں سے ہندوستانی میڈیا کی خدمت کرتی آرہی ہیں، مالی اعتبار سے مستحکم بنانے کے لئے عام بجٹ میں500کروڑ روپے کا فنڈ قائم کرنے کی درخواست کی ہے ۔ مسٹر ترپاٹھی نے وزیر خزانہ کو بھیجے گئے مکتوب میں کہا ہے کہ ’’اس فنڈ کے قائم ہونے سے دونوں خبر رساں ایجنسیوں کی مالی حالت بہتر ہوگی اور یہ ملک بھر میں اپنے نیٹ ورک کو مزید مستحکم بنا کر لوگوں کو جلد اور غیر جانبدارا اطلاعات دستیاب کراسکیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ایجنسیاں مالی اعتبار سے صرف ملک بھر کے اخباری گاہکوں پر ہی انحصار کرتی ہیں۔ ان کی آمدنی کا ایک ذریعہ ویب سائٹ پر شائع ہونے والے اشتہارات ہیں جو کافی کم ہیں۔ ایسے میں یو این آئی اور پی ٹی آئی کو حکومت کی طرف سے مالی مدد کی توقع ہے ۔ مسٹر ترپاٹھی نے کہا کہ دونوں ایجنسیوں کی رسائی ملک کے دور افتادہ علاقوں تک ہونے کے بعد بھی مالی اعتبار سے کمزور ہونے کی وجہ سے انہیں ٹیلی ویژن چینلوں سے غیر متوازن مسابقت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ، جو جمہوریت کے چوتھیس تون کو استحکام بخشنے کے نقطہ نظر سے صحیح نہیں ہے ۔ ایسی صورت میں فنڈ کے قیام سے ان ایجنسیوں اور چینلوں کے مابین صحت مند مسابقت پیدا کی جاسکے گی ۔ انہوں نے ملک میں ایجنسیوں کی ضرورت اور موجودہ دور میں ان کی اہمیت کو نمایاں کرتے ہوئے کہا کہ دیگر اطلاعات کے ساتھ ہی حکومت کی پالیسیوں اور عوامی فلاحی پروگراموں کی معلومات ملک کی بڑی آبادی تک پہنچانے کے لئے بیشتر چھوٹے اور بڑے اخبار یو این آئی اور پی ٹی آئی پر انحصار کرتے ہیں۔ ایسے میں حکومت سے دونوں ایجنسیوں کی مالی حالت کو مستحکم کرنے کی امید ہے ۔

UNI Chairman seeks Rs 500 crore corpus fund for UNI & PTI

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں