بی جے پی افراط زر پر قابو پانے میں ناکام - غلام نبی آزاد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-08

بی جے پی افراط زر پر قابو پانے میں ناکام - غلام نبی آزاد

نئی دہلی
یو این آئی؍ پی ٹی آئی
ضروری اشیاء کی قیمتوں اور ریلوے کرایوں میں اضافہ کے مسئلہ پر حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کانگریس نے آج کہا کہ بی جے پی حکومت افراط زر پر قابو پانے کے وعدہ پر بر سراقتدار آئی ہے لیکن اس کو قابو میں کرنے سے قاصر رہی ہے ۔ بی جے پی کے45روزہ اقتدار کے دوران ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کے لئے بی جے پی حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے اپوزیشن کانگریس نے آج وزیر اعظم نریندر مودی پر الزام عائد کیا کہ وہ افراط زر پر قابو پانے کے وعدہ پر بر سر اقتدار آئے ہیں لیکن تاحال اس تعلق سے کچھ نہیں کیا ہے، قیمتوں میں اضافہ پر غوروخوض کے لئے وقفہ سوالات کی معطلی کے لئے اس کے مطالبہ کو بر سر اقتدارپارٹی کی جانب سے منظور کئے جانے کے بعد اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد نے کہا کہ بی جے پی حکومت کی دیڑھ ماہ کی حکمرانی کے دوران تمام نے دیکھاہے کہ ترکاریوں اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ، برسر اقتدار آنے کے بعد بی جے پی کی زیر قیادت حکومت نے ریلوے کے پاسنجر کرایوں اور باربرداری کے چار جس کے علاوہ پٹرول ڈیزل اور پکوان گیاس کی قیمتوں میں اضافے کا اثر دیگر ضروری اشیاء کی قیمتوں پر پڑ رہا ہے ۔ آزادنے کہا کہ جب2012میں یوپی اے حکومت نے ریلوے بجٹ سے قبل ریل کرایوں میں اضافہ کیا تھا، چیف منسٹر گجرات نے وزیر اعظم کو ایک مکتوب تحریر کیا تھا اور ریلوے بجٹ کی پیشکشی سے قبل اس پر نظر ثانی کی درخواست کی تھی اور ریل کرایوں میں اضافہ کو واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا ۔ دو برسوں میں کیا تبدیلی آئی ہے کہ بی جے پی حکومت نے ریلوے بجٹ سے قبل نہ صرف پاسنجر کرایوں میں اضافہ کیا ہے بلکہ باربرداری کی شرح میں بھی اضافہ کردیا ہے ۔انہوں نے نشاندہی کی کہ مسافر کرایوں اور باربرداری کرایوں میں14تا16فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے ، بی جے پی اور مودی کی6ماہ طویل انتخابی مہم میں قیمتوں میں اضافہ کانگریس اور یو پی اے قیادت پر غریبوں کی حالت زار سے غفلت برتنے کے لئے تنقید کی گئی تھی ، اگر کانگریس غربت نہیں جانتی ہے اور اگر بی جے پی قائدین کو اس کا بہتر علم ہے تب وہ کیوں دیڑھ ماہ میں قیمتوں میں کمر توڑنے والا اضافہ کیا ہے۔ آزاد نے مطالبہ کیا کہ ریل کرایوں اور ڈیزل ، پٹرول اور پکوان گیس کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیاجائے ۔ جنتادل یونائیٹیڈ(جے ڈی یو) کے شرد یادو نے کہا کہ نہ صرف غذائی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے بلکہ سمنٹ اور لوہا جیسی اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔

Congress takes potshots at BJP in first session of Rajya Sabha

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں