عراق باغیوں کو دہشت گرد قرار دینا مناسب نہیں - کیرالا اسمبلی میں مباحث - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-08

عراق باغیوں کو دہشت گرد قرار دینا مناسب نہیں - کیرالا اسمبلی میں مباحث

ترواننتام پورم
پی ٹی آئی
چیف منسٹر کیرالا اومن چنڈی نے آج اسمبلی کو اطلاع دی کہ کیرالہ کی46نرسوں کی باز آبادکاری سے متعلق مسائل پر غوروخوض کے لئے11جولائی کو ایک اجلاس منعقد ہوگا جو عراق میں تشدد کا شکار علاقہ میں پھنسے رہنے کے بعد واپس ہوئی ہیں۔ ان نرسوں اور ایسے ادارہ جات کو جنہوں نے انہیں ملازمت کا پیشکش کیا ہے، اجلاس کے لئے طلب کیا گیا ہے ۔مسٹر چنڈی نے اسمبلی میں اس مسئلہ پر ایک خصوصی تحریک کے دوران یہ بات کہی ۔ اگر کسی کو ان کی محفوظ واپسی کے لئے کریڈٹ ملنا چاہئے تو وہ نرسوں کی حاضر دماغی اور ان کی قوت ارادی کو ملنا چاہئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر ایک متعلقہ شخص کی جانب سے یہ ایک متحدہ کوشش تھی۔ چیف منسٹر نے کہا کہ وہ بحران کی میعاد کے دوران نرسوں کے ساتھ مسلسل ربط میں تھے اور ان تمام سے اظہار تشکر کیا جنہوں نے انکے انخلاء کی کارروائی میں مدد کی۔ اسپیکر جی کارتیکیان نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتیں ایک خصوصی ایر انڈیا کے طیارہ کے ذریعہ5جولائی کو عراق سے کوچی کو محفوظ طریقہ سے ان نرسوں کو لانے کے لئے مبارکباد کی مستحق ہیں ۔ مرکزی وزیر خارجہ سشما سوراج کی جانب سے بروقت کئے گئے اقدامات کے تعلق سے چنڈی نے وزارت امور خارجہ کے عہدیداران اور عراق میں ہندوستانی سفارت خانہ کا خصوصی تذکرہ کیا ۔ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر وی ایس اچھوتا نندن نیکہا کہ تب سے باغیوں نے آئی ایس آئی ایس کے زیر کنٹرول علاقہ اربیل سے نرسوں کی حفاظت کی ہے، اس سے ان سے ہمدردی کا اظہار ہوتا ہے ۔ انہیں دہشت گرد قرار دینا مناسب نہیں ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں