ہند ۔ امریکہ بحریہ مشقوں کا چین سے کوئی سروکار نہیں - پنٹگان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-25

ہند ۔ امریکہ بحریہ مشقوں کا چین سے کوئی سروکار نہیں - پنٹگان

واشنگٹن
پی ٹی آئی
ہند۔ امریکہ سالانہ باہمی مالا بار بحریہ مشقوں کا مقصد چین پر لگام لگانا نہیں ہے ۔ پنٹگان کے ایک عہدیدار نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے وضاحت کی کہ ایشیا پیسفک خطہ میں ہند۔ امریکہ باہمی بحریہ مشقوں کا چین سے کوئی سروکار نہیں ۔ ان مشقوں کا مقصد بحر الکاہل میں امریکی بحریہ کی موجودگی کو مستحکم بنانے کے علاوہ اپنے حلیفوں کیساتھ جہاز رانی شراکت داری ہے۔ یہ معمول کے مطابق بحریہ مشقیں ہیں اور چین سے ان کا کوئی سرکاور نہیں ۔ جاریہ سال جاپان کو خصوصی طور پرجنگی مشقوں میں شرکت کے لئے مدعو کیا گیا ہے۔ چین نے جاپان کی شراکت پر اعتراض جتایا ہے کہ عام طور پر مشقیں امریکہ اور ہندوستان کے درمیان ہی ہوتی ہیں اور کوئی تیسرا ملک اس میں شرکت نہیں ہوتا ۔ ان مشقوں میں امریکی شعبہ دفاع کے7ہزار ارکان شریک ہورہے ہیں اور نیو کلیر پاور سے لیس طیارہ یو ایس ایس جارج واشنگٹن کے علاوہ یو ایس ایس شیلوہ ، جان ایس میکین اور نیو کلیر آبدوز یو ایس ایس کو لمبس بھی شریک ہے ۔ مشقوں میںP-3اور ین طیاروں کے علاوہMH60Rہیلی کاپٹرس بھی شریک ہیں۔

annual India-US bilateral Malabar naval exercise

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں