گاندھی جی کے خلاف ریمارک پر اروندھتی رائے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-20

گاندھی جی کے خلاف ریمارک پر اروندھتی رائے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

جموں
پی ٹی آئی
کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد نے آج گاندھی جی سے متعلق تبصرہ کے لئے ادیبہ و سماجی کارکن اروند ھتی رائے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ۔ اروندھتی رائے نے مبینہ طور پر کہا کہ گاندھی جی ذات پات سے متعلق رجحان رکھتے تھے۔ آزاد نے آج صحافیوں کو بتایا کہ اگر کوئی کہتا ہے کہ گاندھی جی ذات پات پر یقین رکھتے تھے تو اسے برداشت نہیں کرنا چاہئے اور اسے برداشت نہیں کیا جاسکتا ۔ اس شخص کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے ۔ آزاد نے کہا کہ حکومت کوکارروائی کرنے چاہئے، چاہے وہ شخص کتنا ہی بڑا کیوں نہ ہو انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو گاندھی جی پر فخر ہے ۔ سابق مرکزی وزیر نے کہا کہ وہ بابائے قوم ہیں اور ایک ایسے شخص ہیں جن کانہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا میں اور تمام سیاسی جماعتوں ،مذاہب میں احترام کیاجاتا ہے ۔

Azad seeks action against Arundhati for anti-Gandhi comment

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں