دبئی میں دنیا کی پہلی موافق ماحولیات مسجد کا افتتاح - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-20

دبئی میں دنیا کی پہلی موافق ماحولیات مسجد کا افتتاح

1st-eco-friendly-mosque-dubai
دبئی
آئی اے این ایس
دبئی میں دنیا کی پہلی موافق ماحولیات مسجدکے دروازے کل‘مصلیوں کے لئے کھول دئیے گئے ۔ امارات کی اوقاف اور امور اطفال فاؤنڈیشن(ایے ایم اے ایف) نے یہ قدم اٹھایا ۔ مسجد(خلیفہ التاجر مسجد) ڈیرہ میں بر سعید اسٹریٹ پر واقع ہے ۔ کل نماز جمعہ میں لگ بھگ3500مصلیوں نے شرکت کی ۔ مدینہ منورہ کی مسجد قبا کے امام شیخ صالح المغامصی نے جمعہ کا خطبہ دیا ۔ ایک لاکھ5ہزار مربع فیٹ رقبہ پر تعمیر کردہ اس نئی سبز مسجد کا ڈیزائن توانائی کے کفایتی استعمال کو ذہن نشین رکھتے ہوئے مرتب کیا گیا ہے اور ماحول دوست میٹرئیل استعمال کرتے ہوئے اس مسجد کی تعمیرکی گئی ہے ۔

Dh20-million green mosque opens in Dubai

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں