شیعہ وقف بورڈ میں بدعنوانی کے خلاف مظاہرہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-26

شیعہ وقف بورڈ میں بدعنوانی کے خلاف مظاہرہ

لکھنو
پی ٹی آئی
اتر پردیش میں شیعہ سنٹرل بورڈ نے’’ رشوت خور افراد‘‘ کے تقرر کے مبینہ اقدام پر بطور احتجاج آج ریاستی وزیر اوقاف محمد اعظم خان کی قیام گاہ کا گھیراؤ کرنے کے لئے مارچ کرنے والے شیعہ برادری کے ارکان پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔ آج جمعیۃ الوداع کی نماز کے بعد ایک جلوس، شیعہ عالم دین مولانا کلب جواد کی قیادت میں نکالا گیا تاکہ اعظم خان کی قیام گاہ کا گھیراؤ کیا جائے لیکن پولیس نے ان مظاہرین کو روکنے کے لئے شہید سمارگ کے قریب رکاوٹیں کھڑی کردیں لیکن جب احتجاجیوں نے زبردستی آگے بڑھنے اور مارچ جاری رکھنے کی کوشش کی تو پولیس نے لاٹھی چارج کردیا ۔ اس پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مولانا جواد نے کہا کہ جلوس پر امن طور پر نکالا جارہا تھا لیکن اعظم کی ہدایت پر پولیس نے روزہ داروں پر لاٹھی چارج کیا جس میں کئی افرا د بشمول معمر لوگ اور بچے زخمی ہوگئے ۔‘‘ مولانا نے الزام لگایا کہ شیعہ سنٹرل وقف بورڈ کا انتخاب عنقریب ہونے والا ہے اور اعظم اہم عہدوں پر ایسے افراد کا تقرر کرنا چاہتے ہیں جو موقوفہ جائیدادوں کو لوٹنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔ بعد میں مولانا جواد نے پولیس اقدام پر احتجاج کرتے ہوئے شہید سمارگ کے سامنے دھرنا دیا اور مطالبہ کیا کہ یا تو انہیں اعظم خان کے گھر کی جانب بڑھنے کی اجازت دی جائے یا گرفتار کیاجائے ۔ مولانا جواد نے مزید کہا کہ سماج وادی پارٹی ملائم سنگھ یادو، اعظم خان کو مسلمانوں کا ایک بڑا لیڈر سمجھتے ہیں۔

Shia protest against Waqf board turns violent

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں