یو این آئی
بی جے پی کے لیڈر اور اتر پردیش کے سابق اسپیکر کیسری ناتھ ترپاٹھی نے جمعرات کو مغربی بنگال کے گورنر کی حیثیت سے حلف لیا ۔ کارگزار چیف جسٹس آف کلکتہ ہائی کورٹ اسیم کمار نے انہیں راج بھون میں منعقد حلف برداری کی تقریب میں حلف دلایا ۔ حلف برداری کے بعد چائے پارٹی میں نو منتخب گورنر نے کہا کہ ہم عوام کے مفادات کو پیش نظر رکھ کر کام کریں گے اور مرکز و ریاستی حکومت کے درمیان بہتر تال میل قائم کرے کی کوشش کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ حالات کے تقاضے کے پیش نظر کسی بھی ایشو پر مرکز سے تبادلہ خیال کریں گے ۔ گورنر ترپاٹھی نے ممتا بنرجی کے انتظامی صلاحیتوں کی تعریف بھی کی ۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ممتا بنرجی ریاست کو صحیح سمت میں لے جارہی ہیں ۔ حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی ، ریاستی وزراء ، اسمبلی کے اسپیکر بمان بنرجی اور چیف سکریٹری سنجے مترا موجود تھے ۔ اس پروگرام میں بی جے پی کے ریاستی صدر راہل سنہا بھی موجود تھے ۔ حلف برداری کی تقریب میں اپوزیشن جماعت بایاں محاذ اور کانگریس کے ممبران اسمبلی موجود نہیں تھے۔ مسٹر ترپاٹھی اور ان کی اہلیہ کل ہی الہ آباد سے یہاں پہنچے ہیں ۔ انہوں ہوڑہ اسٹیشن پر ریاستی وزیر خزانہ امت مترا اور وزیر تعلیم پارتھو چٹر جی اور چیف سیکریٹری سنجے مترا نے استقبال کیا تھا۔ گورنر کے پہنچنے کے بعد ہوڑہ اسٹیشن پر ہی انہیں گارڈ آف آنر دیا گیا ۔ صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی نے 14جولائی کو ان کے نام کا اعلان کیا تھا۔ ترپاٹھی بنگال کے 27ویں گورنر ہوں گے۔ وہ بہار کے گورنر ڈاکٹر ڈی وائی پاٹل کی جگہ لیں گے ۔ ڈاکٹر پاٹل نے بنگال کے گورنر ایم کے نارائنن کی جگہ اضافہ چارج دیا گیا تھا۔ نارائنن نے 30جون کو استعفیٰ دیدیا تھا۔
K N Tripathi take oath as West Bengal's Governor
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں