پی ٹی آئی
مستقبل کا روڈ میاپ (منصوبہ) تیار کرنے وزارت آبی وسائل کو ہدایت جاری کرنے سے سارے ملک میں دریاؤں کو مربوط کرنے بی جے پی کی خواہشمندانہ تجویز کو جہت حاصل ہوگی۔ سینئر کابینی رکن نتن گڈ کری کی زیر صدارت وزارت آپ نوشیدگی و صفائی نے وزارت آبی وسائل پر زور دیا ہے کہ دریاؤں کو باہم مربوط کرنے روڈ میاپ تیار کرے ۔ اوما بھارتی کی زیر صدارت وزارت کو موسومہ مکتوب میں سکریٹری ڈی ڈبلیو ایس پنکج جین نے کہا کہ زیر زمین پانی کی سطح تیزی سے نیچے چلے جانے سے کئی ریاستوں میں پانی کی انتہائی قلت کا سامنا ہے اس لئے ملک میں پانی کی مقدار میں اضافہ کرنے زیر زمین پانی کے ذخیرے میں اضافہ کرنا ضروری ہے ۔ مکتوب کی ایک نقل وزیر اعظم کے دفترکو روانہ کی۔
BJP's river linking plan likely to get push
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں