ہادی البحرہ شامی قومی اتحاد کے سربراہ منتخب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-10

ہادی البحرہ شامی قومی اتحاد کے سربراہ منتخب

بیروت
رائٹر
شام کے مغربی حمایت یافتہ حکومت مخالف اتحاد نیشنل کونسل نے احمد الجربا کی جگہ ہادی البحرہ کو اپنا نیا سربراہ منتخب کرلیا ہے۔ ہادی البحرہ شامی تنازع کے حل کی خاطر جنیوا میں ہونے والے مذاکرات میں اپوزیشن اتحاد کے اعلی مذاکرات کار کے طور پر اپنی صلاحیت کا لوہا منوا چکے ہیں ۔ کونسل کے ایک بیان میں آج بتایا کہ ہادی البحرہ کو اتحاد کے استنبول میں ہونے والے تین روزہ اجلاس کے اختتام پر بذریعہ خفیہ ووٹنگ منتخب کیا گیا۔ امریکہ سے صنعتی انجینئرنگ میں اعلیٰ تعلیم یافتہ ہادی البحرہ کے بھی اپنے پیش رو احمد الجربا کی طرح سعودی عرب سے انتہائی قریبی تعلقات ہیں۔ وہ ماضی سعودی عرب ہی میں مقیم رہے ہیں ۔ شامی قومی اتحاد کے فیس بک پیج پر جاری کردہ ایک پوسٹ میں اعلان کیا ہے کہ’’ہادی البحرہ نے62ووٹوں سے قومی اتحاد کا صدارتی انتخاب جیت لیا ہے ۔‘‘۔ شامی قومی اتحاد امریکہ اور دوسرے اہم ممالک کی جانب سے شامی حزب اختلاف کی نمائندگی کے لئے منتخب کئے جانے کے باوجود شام کے اندر اپنا اثر و رسوخ قائم نہیں کرسکا ۔
شام میں مختلف مسلح گروپوں نے قومی اتحاد سے الگ ہوکر اپنے علاقے قائم کررکھے ہیں جہاں پر ان کا قانون چلتا ہے ۔ شامی قومی اتحاد میں پیدا ہونے والی اندرونی خلفشار نے بھی شامی سرکاری فوج کے خلاف اس کی کارروائیوں پر بہت زیادہ اثر ڈالا ہے اور اس کے علاوہ اس کی حریف تنظیموں کی جانب سے بھی اسے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جن کی صفوں میں غیر ملکی جنگجو بھی شامل ہیں ۔ امریکہ اور روس نے 3سال سے جاری اس سول جنگ کو ختم کرنے کے لئے مذاکرات کا سلسلہ شروع کیا تھا کہ جو کہ جنوری اور فروری میں ہونے والے دو مذاکراتی دور میں قومی اتحاد اور بشار الاسد کے نمائندوں کی جانب سے غیر معمولی پیش رفت دکھانے میں ناکامی کے بعد رک گیا تھا۔

Syria's main opposition coalition elects new leader

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں