ملزمین کو ہتھکڑی لگانا سپریم کورٹ کے احکام کے مغائر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-20

ملزمین کو ہتھکڑی لگانا سپریم کورٹ کے احکام کے مغائر

ممبئی
یو این آئی
ریاست مہاراشٹر کے ناندیڑ ضلع سے دہشت گردی کے الزامات کے تحت گرفتار4ملزمین کو ہتھکڑی لگائے جانے والی درخواست کو خصوصی این آئی اے عدالت کے جج وائی ڈی شندے نے یہ کہہ کر خارج کردیا کہ عدالت عظمیٰ(سپریم کورٹ) کی ہدایت کے مطابق عدالتی تحویل میں ملزمین کو ہتھکڑی نہیں لگائی جاسکتی اور ملزمین کی حفاظت پر مامور پولیس عملہ نے ملزمین کوہتھکڑی لگائے جانے کی کوئی معقول وجہ نہیں بیان کی ہے ۔ خصوصی این آئی اے عدالت کے اس فیصلہ سے پولیس عملہ کوزبردست دھچکہ لگا ہے کیونکہ انہوں نے دہشت گردی کے الزامات کے تحت گرفتار ملزمین خصوصاً مسلم نوجوانوں کو عدالت لانے لے جانے کے وقت ہتھکڑی لگانے کی مانگ کی تھی ۔ عدالت میں پولیس عملہ نے ایک ملزم کے عدالت سے فرار ہونے کاجواز پیش کرتے ہوئے دہشت گردی کے الزامات کے تحت گرفتار ملزمین کو ہتھکڑیوں کے ہمراہ عدالت میں پیش کرنے کی درخواست داخل کی تھی ۔ عرضداشت پولیس عملہ کے سربراہ نے خصوصی عدالت میں داخل کی تھی اور س میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ چونکہ ملزمین انتہائی خطرناک الزامات کے تحت قید ہیں اور عدالت میں پیش کرتے وقت وہ فرار ہوسکتے ہیں اس لئے ملزمین کو ہتھکڑی میں عدالت کے روبرو پیش کرنے کی اجازت دی جائے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں