کیگ رپورٹ میں تیل کمپنیوں کے منافع کا انکشاف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-20

کیگ رپورٹ میں تیل کمپنیوں کے منافع کا انکشاف

نئی دہلی
ایجنسیاں
خسارے کے نام پر آئے دن پٹرولیم پروڈکٹس کے دام بڑھابڑھا کر تیل کمپنیوں کی چاندی ہوئی ہے ، جبکہ عوام پر مہنگائی کی مار پڑی ہے ۔ کمپٹرولراینڈ آڈیٹرجنرل(کیگ)کی جانب سے سرکاری تیل مارکیٹنگ کمپنیوں کے پٹرولیم پروڈکٹ کی پری پرائزنگ پر پارلیمنٹ میں پیش کی گئی آڈٹ رپورٹ کے مطابق ان کمپنیوں نے2007سے2012کے درمیان50513کروڑ روپے کا منافع کمایا ہے ۔ کیگ نے رپورٹ میں کہا ہے کہ ایل پی جی، کیروسن،ڈیزل ، اور پٹرول کی قیمت درآمد کی بنیاد پر طے کرنے والے اس پرائس میکنزم کا تیل کمپنیوں کو اچھا خاصا فائدہ ہوا ہے اوریہی نہیں اس غلط پرائس میکنزم سے پرائیوٹ ریفائنری کو بھی منافع ہوا ہے ۔ اس پرائس میکنزم میں نیشنل امپورٹ سے متعلق اخراجات جیسے کہ کسٹم ڈیوٹی ، انشورینس ، اوشین فریٹ وغیرہ کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔ یہ وہ اخراجات ہیں جو اصل میں ہوئے ہی نہیں لیکن انہیں بھی شامل کیا گیا ہے اور اس کے سبب50513روڑ روپیہ ان پانچ سالوں میں کمایا گیا ہے ۔ یہی نہیں اس پرائس کے فارمولے سے ریفائنری نے خام تیل کی درآمد پر جو امپورٹ سے متعلق اخراجات کیے ہیں، ان پر بھی تیل کمپنیوں نے کم سے کم26626کروڑ روپے کا منافع کمایا ہے ۔ غور طلب ہے کہ سرکاری ریفائنریز کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے پرائیویٹ ریفائنری سے پٹرولیمپروڈکٹ لیتی ہیں اور ان پروڈکٹس کیلئے تیل کمپنیاں ریفائنریز کو امپورٹ ۔ لنکس پرائس ادا کرتی ہیں، وہیں پرائیویٹ ریفائنری اپنے بچے ہوئے پروڈکٹس کو ایکسپورٹ پیرٹی پرائس پر برآمد کرتی ہیں۔ ایکسپورٹ پیرٹی پرائس امپورٹ۔ لنک پرائس(ریفائنری گیٹ پرائس) سے کم ہوتے ہیں۔ کیگ رپورٹ میں کہ اگیا ہے کہ اس سے پرائیویٹ ریفائنریز کو موٹا منافع ہوتا ہے ۔ صرف ہائی اسپیڈ ڈیزل پر ہی2011-12میں667کروڑ روپے کا منافع کمایا گیاہے ۔

Oil companies made Rs 50,000 crore profit in 2007-12, CAG report says

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں