بی جے پی جاسوسی معاملہ - ہندوستان سے تعلقات متاثر نہ ہونے کی امید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-04

بی جے پی جاسوسی معاملہ - ہندوستان سے تعلقات متاثر نہ ہونے کی امید

واشنگٹن
پی ٹی آئی
امریکہ نے اس امید کا اظہار کی اہے کہ اس کی قومی سلامتی کونسل ایجنسی( این ایس اے) کی جانب سے ہندوستان میں بر سراقتداربی جے پی کی جاسوسی کے معاملہ سے دونوں ممالک کے مابین باہمی تعلقاتپر کسی قسم کااثر نہیں پڑے گا۔ امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے کل نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کہا کہ ہمیں پوری امید ہے کہ نئی دہلی سے ہمارے تعلقات متاثر نہیں ہوں گے ۔ ساکی سے پوچھا گیا تھا کہ این ایس اے کی جانب سے بی جے پی کی جاسوسی کئے جانے کے خلاف ہندوستان نے سخت احتجاج درج کرایا ہے۔واضح رہے کہ این ایس اے کی جانب سے جن شخصیتوں یا جماعتوں کی جاسوسی کی گئی اس فہرست میں بی جے پی کے علاوہ مختلف بیرونی سیاسی جماعتیں بشمول لبنان کی عمل، وینزولا کی کانٹیننٹل کو آرڈینیٹر ،مصرکی اخوان المسلمون،ایجپشین نیشنل سالو یشن فرنٹ اور پاکستان کی پیپلز پارٹی شامل ہے ۔ اخبار واشنگٹن پوسٹ کی جانب سے منظر عام پر لائی گئی دستاویز کے ذریعہ جاسوسی کا انکشاف ہوا ۔ جین ساکی نے کہا کہ ہم ہندوستان کے ساتھ باہمی و علاقائی موضوعات پر مذاکرات کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے آگے بڑھانے پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ امریکہ کا تذکرہ کیا جیساکہ امریکہ کی جانب سے مدعو کئے جانے کے بعد توقع ہے کہ مودی رواں برس ستمبر میں امریکہ کا دورہ کریں گے ۔ ترجمان نے بتایاکہ جاسوسی کا معاملہ پر امریکی سفارتکاروں نے ہندوستانی عہدیداروں سے ملاقات کی۔ انہوں نے ہندوستان کا براہ راست نام لئے بغیر کہا کہ امریکی حکومت ، ہندوستانی حکومت کے ساتھ بات چیت کررہی ہے جس کا مقصد اس مسئلہ پر دونوں ممالک کے مابین اعتماد کی فضاء کو بڑھانا ہے جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ17جنوری سے امریکی صدر بارک اوباما یہ واضح کرتے آرہے ہیں کہ انہوں نے اپنی نیشنل سیکوریٹی ٹیم اور انٹلی جنس کمیٹی کوہدایت دی کہ اپنے بیرونی ہم منصبوں کے ساتھ مل کر کام کیاجائے تاکہ تال میل اور تعاون کا احیاء ہو اور باہمی طور پر آگے بڑھاجاسکے ۔

Spying scandal not to affect ties with India: US

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں