کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ حصہ نہیں - پاکستان کا بیان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-04

کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ حصہ نہیں - پاکستان کا بیان

اسلام آباد
پی ٹی آئی
وزیر اعظم کی حیثیت سے نریندر مودی کے پہلے دورہ جموں وکشمیر سے قبل ہندوستان سے چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے پاکستان نے آج یہ راگ الاپہ کہ کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے بریفنگ کے دوران کہا کہ ہم ریاست جموں کشمیر کے ہندوستان سے نام الحاق کو قبول نہیں کرتے ۔ کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ حصہ نہیں ہے ہمارا موقف یہ نہیں ہے کہ جموں کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے ۔ انہوں نے جموں اور سری نگر میں مودی کے ایک روزہ دورہ پر یہ ریمارکس کئے ۔ تسنیم اسلم نے ریاست میں مودی کے دورہ کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ریاست جموں کشمیرکے عوام نے اب تک اپنے حق برادریت کو استعمال نہیں کیا ہے جس کی انہیں اقوام متحدہ وسلامتی کونسل کی تقریباً20قراردادوں میں ضمانت دی گئی ہے ۔ پاکستان کے اس دعوے کو ہندوستان نے مسترد کردیا ہے اور اس کا ماننا ہے کہ جموں کشمیر اس کا اٹوٹ حصہ ہے ۔ دورہ کے دران مودی جموں مین پہلے توقف کریں گے جہاں وہ نو تعمیر شدہ کتراریلوے اسٹیشن سے اودھم پور کے لئے پہلی ٹرین کو جھنڈی دکھائیں گے ۔ بعد میں وزیر اعظم بذریعہ طیارہ سری نگر جائیں گے جہاں وہ سینک سمیلن سے خطاب کریں گے ۔ تسنیم اسلم نے اپنے ہفتہ واری بریفنگ کے دوران الزام لگایا کہ ہندوستان ان پاکستانی قیدیوں کو رہا نہیں کررہا ہے جنہوں نے اپنی سزائیں مکمل کرلیں۔

Pakistan asserts Kashmir not an 'integral part of India'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں